• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, اگست 14, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ڈاکٹروں میں کرونا کا خوف،سروسز ہسپتال میں علاج بروقت نہ ہونے پر نوجوان ڈاکٹر سلمان افتخار کی موت: ‘ساتھی ڈاکٹر کا یہ حال تو عام مریض کا کیا بنے گا؟’

نیا دور by نیا دور
جون 8, 2020
in بڑی خبر, جرم, حادثہ, خبریں, صحت, طب
4 0
0
ڈاکٹروں میں کرونا کا خوف،سروسز ہسپتال میں علاج بروقت نہ ہونے پر نوجوان ڈاکٹر سلمان افتخار کی موت: ‘ساتھی ڈاکٹر کا یہ حال تو عام مریض کا کیا بنے گا؟’
23
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کرونا وائرس کا خوف اس وقت پاکستان میں ہر ذی روح کو جکڑے ہوئے ہے۔ عام آدمی اس سے پریشان ہے لیکن اب یہ خوف ڈاکٹرز اور نرسز میں سرائیت کر رہا ہے اور اس کی وجہ سے ہی ایک مبینہ غفلت کا کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک ڈاکٹر کی  موت  ڈیوٹی ڈاکٹرز میں پائے جانے والے کرونا کے خوف کے باعث اسے بروقت علاج نہ مہیا ہونے کی وجہ سے واقع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سروسز ہسپتال لاہور میں پیش آیا ہے جہاں ڈاکٹر سلمان جنہوں نے ایم بی بی ایس بھی سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سے کر رکھا تھا ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز کی جانب سے  انکے علاج  میں تاخیر کی مبینہ سنگین غفلت کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔  علاج میں تاخیر کی وجہ ڈاکٹروں کا مریض ڈاکٹر سلمان کے کرونا میں مبتلا ہونے کے شبہ کو بتایا جا رہا ہے۔

RelatedPosts

سندھ میں کورونا کی پابندیاں: شادی کی تقریبات میں کھانا ڈبوں میں دینے کی ہدایت

کیا عام نزلہ زکام کورونا وائرس سے بچا سکتا ہے؟

Load More

ڈاکٹر سلمان افتخار جو کہ امراض قلب میں سپیشلائزیشن کر رہے تھے سے متعلق جمعرات کو میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں کرونا آئی سی یو میں وینٹیلیٹر دستیاب نہیں ہے۔ تاہم نیا دور کو ملنے والی معلومات کے مطابق ڈاکٹر سلمان سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں بدھ کی رات 11 بجے پیٹ میں شدید درد اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت کے ساتھ پیش ہوئے۔ انہوں نے وہاں پر موجود نرسز کو  اپنی حالت کے متعلق آگاہ کیا ، انہوں  نے تشویشناک حالت ہونے کے باوجود نرسوں کو  ان کے اس وقت کے علاج میں معاون ادوایات کے بارے میں ہدایات بھی دیں۔ انہوں نے بار ہا یہ بتایا کہ انہیں کرونا نہیں ہے کیونکہ انکا ٹیسٹ ہوچکا ہے جس کی رپورٹس منفی ہیں تاہم ان کے پاس اسکا دستاویزی ثبوت موقع پر موجود نہ تھا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنی حالت کےبارے میں فاروق ہسپتال سے تشخیص کروا کر تشخیصی نسخہ ساتھ لائے تھے۔ اور موقع پر موجود ڈاکٹرز کو اس بارے میں مطلع بھی کیا تھا۔ وہ فاروق ہسپتال میں میڈیکل آفیسر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ مبینہ طور پر انہوں نے سروسز ہسپتال کا چناؤ اس لئے کیا کیونکہ وہ سمجھ رہے تھے کہ یہاں انہیں ‘اپنا سٹوڈنٹ’ ہونے کے ناطے سب جانتے ہیں ان کے علاج میں دشواری نہیں ہوگی۔ 

اس وقت ڈیوٹی پر موجود ایک ڈاکٹر نے  نیا دور کو بتایا کہ انہیں آنتوں کی سوزش کی شکایت تھی اور ان کی تشخیص کے مطابق لیپروٹمی نامی سرجری درکار تھی۔ تاہم ایمرجنسی سے انہیں سرجیکل یونٹ بھیجا گیا۔ جس کے بعد انہیں  میڈیکل یونٹ میں بھیجا گیا۔ ان کو وہاں 2 سے زائد گھنٹے رکھنے کے بعد کہا گیا کہ یہ تو کیس ہی سرجری کا ہے۔ جس کے بعد انہیں سرجیکل یونٹ S1 بھیج دیا گیا۔ اس سرجیکل یونٹ کے ایک ڈاکٹر کے مطابق سٹینڈرڈ عملی طریقہ کار یہی ہے کہ پیٹ میں سخت تکلیف کے مریض کی سرجری 25 منٹ میں کر دی جائے تاہم اسے 20 گھنٹے تک لٹکایا گیا۔

سروسز ہسپتال کے اس سرجری کے یونٹ کے سربراہ خود پرنسپل ڈاکٹر محمود ایاز ہیں۔ یہاں بھی انکے ممکنہ کرونا کے مریض ہونے کے سبب طویل انتظار کے بعد ان کی سرجری کی گئی تاہم تب تک انکی آنت پھٹ چکی تھی اور وہ قومہ میں جا چکے تھے۔ وہ کم از کم 30 گھنٹے سے زائد وینٹی لیٹر پر رہے جس کے بعد انکا انتقال ہوگیا۔

نوجوان ڈاکٹر کی اسی ہسپتال میں موت ہوئی جہاں انہوں نے 5 سال سے زائد کا عرصہ گزارا تھا۔ وہ امریکا کا میڈیکل ایگزام پاس کر چکے تھے تاہم انہوں نے سپیشلائزیشن کے لئے پاکستان کو چنا اور آج کل علامہ اقبال میڈیکل کالج سے اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے تھے جبکہ جناح ہسپتال میں تعینات تھے۔ ڈاکٹر سلمان کی  موت کے بعد سروسز ہستال اوردیگر ہسپتالوں کے ڈاکٹروں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔  اس حوالے سے سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ اور وائی ڈی اے مل کر ڈاکٹر سلمان کی موت کے ذمہ دار ڈاکٹرز کو بچائیں گے۔ ایک پوسٹ میں تو یہاں تک کہا گیا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق ریکارڈ ٹیمپر کیا جانے لگا ہے اور نئی فائلز کو بنا دیا گیا ہے۔ 

نیا دور نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے جانے والے وہ وٹس ایپ سکرین شاٹس بھی دیکھے ہیں جہاں سروسز ہسپتال کےڈاکٹروں نے اس غفلت کی کہانی کو بیان کیا اور سوال اٹھایا ہے کہ اگر کرونا کے خوف کی وجہ سے ہمارا ساتھی علاج سے محروم رہ سکتا ہے تو پھر مریضوں کا کیا حال ہوگا؟ یہ پوسٹس بعد میں ڈیلیٹ کر دی گئیں۔

 ڈاکٹر سلمان افتخار کے بیچ میٹس کی جانب سے واقعہ کی آزادانہ انکوائری کے لئے پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ڈاکٹر محمود ایاز کو درخواست بھی دی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ آیا ایمرجنسی میں کس نے غفلت برتی جب ڈاکٹر سلمان پیٹ میں شدید درد کے ساتھ پیش ہوئے؟

اب تک کی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر سلمان کو ٹائفائڈ تھا جس کے باعث انکی آنت پھٹ گئی۔ وائی ڈی اے کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا.

پرنسپل سمز(سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز) کے دفتر سے رابطہ کیا گیا تو پرنسپل تو دستیاب نہ تھے۔ لیکن ترجمان پرنسپل آفس کا  کہنا تھا کہ تاحال اس حوالے سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی مگر واقعہ پرنسپل آفس کے نوٹس میں ہے اور طے شدہ ضابطہ کار کے تحت اسکی انکوائری ضرور ہوگی۔ جس کے لئے پرنسپل سمز کی جانب سے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے کنوینئر سمز کے وائس پرنسپل اور سروسز ہسپتال کے شعبہ ای این ٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد ہوں گے۔

اس وقعہ سے متعلق سروسز ہسپتال کی ڈاکٹر کمیونٹی کی فیسبک پوسٹس کے نیچے کومنٹس میں سب سے زیادہ یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ اپنے ساتھی ڈاکٹر کو محض کرونا کے شبے میں بے یار و مددگار چھوڑنے والے عام مریضوں کے ساتھ کیا کرتے ہوں گے؟

 

اس موقع پر یہ اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ ڈاکٹر سلمان کو انکے  مبینہ ٹیسٹ رپورٹ کی ہارڈ کاپی مہیا نہیں کی گئی تھی تاہم یہ سامنے نہیں آسکا کہ انہوں نے یہ ٹیسٹ کس لیب سے کرایا تھا۔ انکے ساتھی ڈاکٹروں کی جانب سے غم و غصے کاشدید اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

 

Tags: ڈاکٹر سلمان افتخارڈاکٹر کی موتسروسز ہسپتالکرونا وائرسینگ ڈاکٹرز
Previous Post

سابق وزیراعظم کے بعد وزیر ریلوے شیخ رشید میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق

Next Post

افغان امن مذاکرت کے نازک موڑ پر نمائندہ خصوصی محمد صادق کی تعیناتی : پاکستان نے اپنا منجھا ہوا کھلاڑی میدان میں اتار دیا

نیا دور

نیا دور

Related Posts

پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، قوم کو یوم آزادی مبارک: وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، قوم کو یوم آزادی مبارک: وزیراعظم شہباز شریف

by نیا دور
اگست 13, 2022
0

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مختصر وقت میں ملک کو...

نجی بینک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا کیس، صحافی خاور گھمن اشتہاری؟

نجی بینک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا کیس، صحافی خاور گھمن اشتہاری؟

by توصیف احمد خان
اگست 13, 2022
0

صحافی خاور گھمن نے ''92 نیوز'' کے ایک پروگرام میں جے ایس بینک اور اس کے سابق چیئرمین علی جہانگیر صدیقی پر...

Load More
Next Post
افغان امن مذاکرت  کے نازک موڑ پر نمائندہ خصوصی محمد صادق کی تعیناتی : پاکستان نے اپنا منجھا ہوا کھلاڑی میدان میں اتار دیا

افغان امن مذاکرت کے نازک موڑ پر نمائندہ خصوصی محمد صادق کی تعیناتی : پاکستان نے اپنا منجھا ہوا کھلاڑی میدان میں اتار دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

...

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
0

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,740
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

15 minutes ago

Naya Daur Urdu
'Neutrals' have had enough. They have given up their neutrality. Not to fix Imran but to save their institution. Shahbaz Gill is the first episode. Now let's see how 'un-neutral' they will become and how many of Imran Khan's aides will stick with him to the end, writes Saleem Safi. ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

45 minutes ago

Naya Daur Urdu
شہباز گل کا بیپر کوئی نیا واقعہ نہیں ہے۔ البتہ 15 منٹ کا بیپر ایک نیا ریکارڈ ہے جس میں نہ تو شہباز گل کو روکا گیا، نہ ہی انہیں کسی قسم کی مداخلت کا سامنا کرنا پڑا۔ اے آر وائے نے ان کی لغو باتوں کو روکنے کے لئے تاخیری میکنزم کا بھی استعمال نہیں کیا۔ اگر ہم نومبر 2021 کے بعد سے اے آر وائے کی ٹرانسمیشن دیکھیں تو یہ واضح ہے کہ اس نے اپنا اثر و رسوخ اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لئے استعمال کیا۔ ... See MoreSee Less

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

urdu.nayadaur.tv

ساری بات پیسے، طاقت اور اپنے مفاد کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور اے آر وائے کی حالیہ محبت کی داستان کے پیچھے نہ ...
View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In