پنجاب حکومت کا لاہور میں 14 روز کا سخت لاک ڈاؤن لگانے پر غور: میڈیا رپورٹس

پنجاب حکومت کا لاہور میں 14 روز کا سخت لاک ڈاؤن لگانے پر غور: میڈیا رپورٹس

لاہور میں بڑھتے ہوئے کرونا کے کیسز اور اموات کے پیش نظر اطلاعات ہیں کہ پنجاب حکومت شہر کو دو ہفتوں کے لئے مکمل طور پر بند کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔

92  نیوز کی جانب سے دی گئی خبر کے مطابق پنجاب حکومت پیر کے روز سے 14 روز کے لئے شہر کو مکمل طور پربند کرنے کے بارے میں غور کر رہی ہے اور اس بابت وفاقی حکومت سے اجازت طلب کی جائے گی۔ 


دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے میں کرونا کی روک تھام کے لیے ایس او پیز کو سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



 



پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کا کہنا ہےکہ صوبے میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کو سختی سے نافذ کیا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں بازاروں، دکانوں کو فوری بند کردیا جائےگا۔



 



انہوں نے کہا کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر تجارتی مراکز، صنعتی یونٹس اور ٹرانسپورٹ کو فوری طور پر بند کر دیا جائے۔



 



سینئر صوبائی وزیر نے پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا اعلان کیا۔