کرونا کا ٹیسٹ مثبت کیوں آیا؟: شوہر نے بیوی کو پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا

کرونا کا ٹیسٹ مثبت کیوں آیا؟: شوہر نے بیوی کو پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا
کرونا کی وبا جیسے کسی امیر اور غریب میں فرق نہیں کرتی ویسے ہی اسے عورت اور مرد میں بھی فرق کرنا نہیں آتا اور یہ دونوں کو یکساں بیمار کرتی ہے۔ تاہم  پدرشاہی  معاشرے میں ہوئی اس تقسیم نے کرونا کی وبا کو خصوصی طور پر عورتوں کے لئے سماجی، قانونی، مذہبی اور معاشی عذاب بنا دیا ہے۔

 اب اسی حوالے سے کرونا وائرس سے متعلق اندوناک واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر شوہر نے بیوی کو اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 25 سالہ خاتون کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کے شوہر نے انہیں پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔

تاہم خاتون 5 منزلہ عمارت سے گرنے کے بعد بھی معجزاتی طور پر زندہ تھیں جنہیں فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کی گئییہ واقعہ مصر میں پیش آیا ہے جہاں اس عورت کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شوہر نے بتایا ہے کہ ان دونوں کے آپس میں پہلے سے ہی اختلافات تھے۔ اور اس نے اپنی بیوی سے جان چھڑانے کے لئے پانچویں منزل سے اسے دھکا دےدیا۔