وفاقی وزیر فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست منظور

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست منظور
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کیس آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے وفاقی وزیر کیخلاف نااہلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے رجسٹرار آفس کو ہدایات جاری کر دیں۔ وکیل نے کہا کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتےتھے، فیصل واوڈا نے 11 جون کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے، جوریٹرننگ افسر نے 18 جون کو منظور کیے۔

وکیل نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا نے غیر قانونی طور پر پبلک آفس سنبھال رکھا ہے، ابھی تک نااہلی درخواست پر اپنا جواب عدالت میں جمع نہیں کرایا، فریقین جان بوجھ کر معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ عدالت نےفیصل واوڈا اور الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔