صنم سعید، ایمان علی سانولے رنگ کی وجہ سے مریم نواز کا کردار نبھانے کے لئے فٹ نہیں: لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ

صنم سعید، ایمان علی سانولے رنگ کی وجہ سے مریم نواز کا کردار نبھانے کے لئے فٹ نہیں: لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ
کلر شیمنگ یا کسی کی رنگت کے حوالے سے اس کو شرمندہ کرنا عالمی طور پر مسلمہ عمل ممنوع ہے۔  تاہم پاکستان میں یہ ایک عام عمل ہے جس پر کوئی اپنے آپ کو خاص جوابدہ نہیں سمجھتا۔ عام طور پر خواتین کو مردوں کی جانب سے ایسے جملوں کا سامنا ہوتا ہے جو انکے رنگ کو نشانہ بناتے ہوئے بطور عورت کم تر ثابت کرنا ہوتا ہے۔ 

لیکن پاکستانی خواتین بھی ایک دوسرے کو ایسے تبصرے کرنے سے باز نہیں آتیں اور ان میں کوئی شرمندگی محسوس نہیں کرتیں۔ ایسا ہی واقعہ بظاہر پڑھی لکھی باشعور خاتون ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے بھی ایسا ہی تبصرہ دو پاکستانی اداکاراوں کے بارے میں کیا ہے۔  وہ مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ہیں۔

جی این این  کے پروگرام میں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے اس بارے میں سوال کہ مریم نواز کی بائیو پکچر بنے تو ان میں سے کون سی اداکارہ کو لیڈنگ رول میں دیکھنا پسند کرے گی؟ مہوش حیات، زارا نور عباس، ماہرہ خان یا حریم فاروق؟ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ان میں سے ماہرہ خان  انہیں بہت پسند ہیں مگر وہ بھی یہ رول نہیں کر سکتیں۔

https://twitter.com/gnnhdofficial/status/1279770310200434691

اس سوال پر عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کر سکے گی؟ پر جواب دیتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حالات دیکھنے میں آرہے ہیں مجھے نہیں لگتا کہ عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کر سکے گی۔