لاہور: ہاسٹل میں مقیم بھائی نے بھائی کو دردناک طریقے سے قتل کردیا

لاہور: ہاسٹل میں مقیم بھائی نے بھائی کو دردناک طریقے سے قتل کردیا
لاہور میں قتل کی ایک اندوہناک واردات سامنے آئی ہے جس میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کے علاقے چوہنگ  میں نجی ہاسٹل میں حسن نامی نوجوان کا چھوٹے بھائی حسام سے جھگڑا ہوا تو حسام نے راڈ سے وار کرکے بڑے بھائی حسن کو قتل کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم فرار ہوگیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ دوسری جانب  مناواں میں دو بھائیوں بشارت اور بشیر کی تلخ کلامی ہوئی تو بشیر نے بشارت کو ٹانگ میں گولی ماردی جس سے  بشارت زخمی ہوگیا۔


پولیس نے ملزم بشیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جب کہ زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔