کراچی میں پارکنگ کی دیوار گر گئی: کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں تباہ

کراچی میں پارکنگ کی دیوار گر گئی: کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں تباہ

کراچی کے علاقے  آئی آئی چندریگر روڈ پر بارش کے باعث بلڈنگ کی پارکنگ کی دیوار گرنے سے کروڑوں روپے کی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔


جیو نیوز نے بتایا کہ تجارتی علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر بندوق والا بلڈنگ کی پارکنگ کی دیوار گرنے سے بھاری نقصان ہوا ہے۔  پارکنگ کی دیوار گرنے سے نیچے کھڑی 11 سے زائد گاڑیاں بالکل تباہ ہوگئیں جن کی کُل مالیت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔

کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے شہر بھر کی سڑکیں اور گلیاں ڈوبی رہیں اور تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں۔