ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے پر لاہور پولیس کی لیڈی کانسٹیبل نوکری سے فارغ

ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے پر لاہور پولیس کی لیڈی کانسٹیبل نوکری سے فارغ
لاہور پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی ٹاک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہونے پر اسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق  پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر کا مشغلہ گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانا تھا لیکن کانسٹیبل کی  ویڈیوز وائرل ہوئیں تو افسران غصے میں آ گئے جس کے بعد ڈی ایس پی عہدے کے افسر نے انکوائری کی اور الزام درست ثابت ہونے پر اسکو فوری طور پرملازمت سے برطرف کردیا گیا۔


برطرفی کے بعد لیڈی کانستیبل وفا توقیر بھی اپنے دفاع  میں سامنے  آئیں اور الزام لگایا  ہے کہ محکمے نے ان سے زیادتی کی ہے۔  ویڈیو زبنانے کا شوق ضرور ہے لیکن انہیں صرف اپنے موبائل میں رکھتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیوز 8 ماہ قبل ٹریننگ کے دنوں میں بنائی تھیں، کس نے لیک کیں یا کرائیں؟ معلوم نہیں