پاکستان تحریک انصاف تحفظ بنیاد اسلام بل 2020 کی حمایت سے دستبردار؟

پاکستان تحریک انصاف تحفظ بنیاد اسلام بل 2020 کی حمایت سے دستبردار؟
حکمران جماعت پی ٹی آئی نے تحفظ بنیاد اسلام بل کی حمایت سے انکار کر دیا ہے۔ دی نیوز کی خبر کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ایسے کسی بل کی حمایت نہیں کرے گی جو فرقہ ورانہ تقسیم پیدا کرے۔ انہوں نے کہا ایسی قانون سازی ہونی چاہئے جو مختلف فرقوں کو آپس میں جوڑے۔

یاد رہے کہ اس بل میں ایسی کئی شقیں تھیں جس پر اہل تشیع علما اور کمیونٹی نے اعتراض کیا تھا۔ یہ بل پنجاب اسمبلی سے پاس ہو چکا ہے جبکہ گورنر کے دستخط ہونا باقی ہیں۔ اس بل کو پاس کرانے کے پیچھے مرکزی کردار سپیکر قومی اسمبلی پرویز الہی' کا ہے۔ جبکہ گورنر پنجاب اس بل پر دستخط کرنے سے گریزاں ہیں۔

اگر وہ اس کو واپس بھجوا دیتے ہیں اور پی ٹی آئی اسے دوبارہ حمایت نہیں دیتی تو ق لیگ مسلم لیگ ن سے رابطہ کرے گی جو بلا شبہ ن لیگ کے لئے ایک سخت فیصلہ کرنے کا وقت ہوگا۔