لاہور: پولیس کا گھر میں گھس کر مردوں اور عورتوں پر بد ترین تشدد، ویڈیو وائرل ہوگئی

لاہور: پولیس کا گھر میں گھس کر مردوں اور عورتوں پر بد ترین تشدد، ویڈیو وائرل ہوگئی
لاہور پولیس کی  بدترین غنڈہ گردی ایک بار پھر سامنے آئی ہے۔ اب کی بار لاہور کے دور دراز علاقے ہیئر گاؤں میں پولیس نے ایک گھر میں گھس کر اسکے مکینوں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے  جبکہ گھر کی خواتین کو گھسیٹا گیا ہے۔ اس واقعے کی فوٹیج گھر کی چھت سے بنائی گئی ایک ویڈیو کی صورت میں وائرل ہوگئی ہے جو کہ ہمسائیوں نے بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار ایک نوجوان کو ڈنڈوں کے ساتھ بد ترین تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ جبکہ ایک درمیانی عمر کے شخص کا ایک اور پولیس اہلکار کی جانب سے گریبان سے پکڑ رکھا گیا ہے۔ اور تھپڑ مارے جارہے ہیں۔ ساتھ ہی دیکھا جا سکتا ہے کہ لیڈی پولیس اہلکار ایک خاتون کو ٹھڈے اور گھونسے مارتے ہوئے زمین پر گھسیٹتے ہوئے اپنے ساتھ لیتی جارہی ہے۔ 

https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1288381644898959360

یہ ویڈیو ساتھ والی چھت سے بنائی گئی ہے اور اس چھت پر  موجود ایک لڑکے کو بھی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔