• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, اگست 11, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

کشمیر پر کھل کر پاکستان کا ساتھ نہ دیا تو ہم او آئی سی سے باہر کے اسلامی ممالک سے تعاون حاصل کریں گے، شاہ محمود قریشی کا سعودی عرب کو انتباہ

نیا دور by نیا دور
اگست 6, 2020
in حکومت, خبریں, سیاست, قومی
6 0
0
کشمیر پر کھل کر پاکستان کا ساتھ نہ دیا تو ہم او آئی سی سے باہر کے اسلامی ممالک سے تعاون حاصل کریں گے، شاہ محمود قریشی کا سعودی عرب کو انتباہ
32
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ اگر تنظیم تعاونِ اسلامی یعنی Organisation of Islamic Cooperation نے کھل کر کشمیر پر پاکستان کا ساتھ نہ دیا تو پاکستان کو حمایت کے لئے دوسری جانب دیکھنا ہوگا۔ یہ الفاظ انہوں نے ایک ٹی وی ٹاک شو پر بات کرتے ہوئے کہے۔

انہوں نے کہا کہ OIC کی قیادت سعودی عرب کر رہا ہے اور اسے فیصلہ کرنا ہوگا کہ اس حساس موضوع کے اوپر یہ کہاں کھڑی ہے کیونکہ پاکستان سعودی حمایت کے لئے اب مزید انتظار نہیں کر سکتا۔

RelatedPosts

مریم نواز کیخلاف مبینہ طور پر فوج پر متواتر الزام لگانے پر مقدمہ قائم کرنے کی درخواست دائر

ہم نے فوج کی غلامی کا پٹہ گلے سے نہ اتارا تو یہ ملک ڈبو دیں گے: جاوید ہاشمی

Load More

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ملائشیا سمٹ میں شمولیت سے بھاری دل کے ساتھ انکار کیا تھا کیونکہ اس پر سعودی عرب کو تحفظات تھے لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ سعودی بھی قدم بڑھائیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے ساتھ بہترین برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں اور پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کے لئے کچھ بھی کر گزرنے کو ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ تاہم، OIC کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کو پاکستان کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلنا بند کرنا ہوگا اور کشمیری عوام کی مدد کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ان کا یہ بیان شاید وزارتِ خارجہ میں بھونچال پیدا کر دے گا لیکن کشمیری عوام کے لئے انہیں یہ سب عوامی سطح پر آ کر کہنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر اور فلسطین ایسے مسائل تھے جو OIC کے ایجنڈا پر انتہائی اہمیت کے حامل تھے لیکن وہاں اس وقت ظلم ہو رہا ہے۔ بھارت میں تین سو سال پرانی بابری مسجد کو گرا کر وہاں رام مندر کی اینٹ رکھ دی گئی ہے لیکن OIC بالکل خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر اس موقع پر بھی OIC وزرائے خارجہ کا اجلاس نہیں بلا سکتی تو پھر میں اپنے وزیر اعظم کو کہوں گا کہ وہ اسلامی ممالک جو پاکستان کے مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں اور کشمیر کے مسلمانوں کا ساتھ دینا چاہتے ہیں، ان کا اجلاس بلا لیں۔ پھر چاہے وہ OIC کے پلیٹ فارم پر ہوں یا نہ ہوں کیونکہ اگر OIC اپنے ایک بانی رکن کے اتنے حساس مسئلے پر اس کا ساتھ نہیں دے سکتی تو پھر اس کا کیا فائدہ؟ وقت آ گیا ہے کہ وہ آنکھ مچولی کھیلنا بند کریں اور کھل کر ایک پوزیشن لیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے ملائشیا کے اس وقت کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کی بھی تعریف کی جنہوں نے پاکستان کی جانب سے شرکت سے آخری منٹ پر معذرت کے باوجود کوئی شکوہ نہیں کیا اور پاکستان کی مشکلات کو سمجھا۔

یاد رہے کہ مہاتیر محمد اور ملائشیا سمٹ کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی شرکت سے معذوری کے اظہار کے باوجود کشمیر کے موضوع پر ٹھوس مؤقف اپنایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ شرکت سے انکار اس لئے کیا تھا کیونکہ ایک دوست کا مطالبہ تھا۔ آج ہم اسی دوست سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان پاکستانیوں کے لئے جو آپ کے لئے ہر وقت کٹ مرنے کو تیار ہیں، وہ کردار ادا کریں جس کی مسلم امہ آپ سے توقع لگائے بیٹھی ہے۔ اور اگر نہ کیا تو پھر میں وزیر اعظم عمران خان سے کہوں گا کہ ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔

اس موقع پر اینکر کاشف عباسی نے ان سے پوچھا کہ آپ آگے بڑھنے کی بات کر رہے ہیں، خواہ سعودی عرب آپ کے ساتھ ہو یا نہ ہو، جس پر شاہ محمود قریشی نے واضح الفاظ میں دہرایا کہ ہاں، چاہے سعودی عرب ہمارے ساتھ ہو یا نہ ہو۔

Did the Foreign Minister of Pakistan just lay down an ultimatum for the Kingdom of Saudi Arabia and the OIC?

"Support us on Kashmir or we will get our support from other Muslim countries outside the OIC”….. pic.twitter.com/E39vKlYtVp

— Khurram Husain (@KhurramHusain) August 5, 2020

Tags: اسلامی تعاون تنظیماو آئی سیپاکستانسعودی عرب
Previous Post

ایف سی کے شیعہ اہلکار سپاہی نور حسین کا قتل اور یکساں قومی نصاب

Next Post

وزیراعظم ہوتا تو گھاس کھا کر بھی دفاعی بجٹ بڑھاتا: شعیب اختر بھی میدان میں

نیا دور

نیا دور

Related Posts

مریم نواز کیخلاف مبینہ طور پر فوج پر متواتر الزام لگانے پر مقدمہ قائم کرنے کی درخواست دائر

مریم نواز کیخلاف مبینہ طور پر فوج پر متواتر الزام لگانے پر مقدمہ قائم کرنے کی درخواست دائر

by نیا دور
اگست 11, 2022
0

تھانہ صدر گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کیخلاف مبینہ طور پر فوج کیخلاف متواتر الزام لگانے...

‘فرح خان عرف گوگی فرحت شہزادی’ کہہ کر ہتک عزت کی گئی، عطا تارڑ کو قانونی نوٹس

‘فرح خان عرف گوگی فرحت شہزادی’ کہہ کر ہتک عزت کی گئی، عطا تارڑ کو قانونی نوٹس

by نیا دور
اگست 11, 2022
0

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما...

Load More
Next Post
وزیراعظم ہوتا تو گھاس کھا کر بھی دفاعی بجٹ بڑھاتا: شعیب اختر بھی میدان میں

وزیراعظم ہوتا تو گھاس کھا کر بھی دفاعی بجٹ بڑھاتا: شعیب اختر بھی میدان میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

by سعد سعود
اگست 6, 2022
0

...

Imran Khan disqualification

عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ معاملات منطقی انجام کی طرف بڑھنے لگے

by علی وارثی
اگست 4, 2022
0

...

Asif Ghafoor

‘The tea is fantastic’: لیفٹننٹ جنرل آصف غفور کے کریئر پر ایک نظر

by علی وارثی
اگست 3, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,736
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

60 minutes ago

Naya Daur Urdu
اے آر وائی کا ہم کیا دفاع کریں جب دفاع کریں لوگ آپ کا ماضی سامنے رکھتےہیں ہمارے سر شرم سے جھک جاتےہیں۔ ماضی میں ارشد شریف جو صحافیوں کے بارے میں پروگرام کرتے رہے ہیں ان کے بارے میں ابھی کسی نے ایک پروگرام بھی نہیں کیا اور وہ پشاور سے بھاگ گئے، مزمل سہروردی ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

1 hour ago

Naya Daur Urdu
دشمن مرے تے خوشی نہ کرئیے سجناں وی مر جاناوقت بدلنے میں دیر نہیں لگتی اور وقت بدل گیا ہے،باری اے آر وائی کی آگئی ہے۔ سب کہتے تھے عمران خان اور اے آر وائی کو کہ باری تمہاری بھی آئے گی اسٹیبلشمنٹ کے گھوڑے پر بیٹھ کر اتنی سواری نہ کرو۔ دوسروں کو اتنا دیوار سے نہ لگاو کہ کل تمہارے ساتھ کوئی کھڑا ہونے کو تیار نہ ہو، مزمل سہروردی ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In