مانچسٹر ٹیسٹ، یاسر شاہ کے خلاف نازیبا الفاظ: میچ ریفری نے اپنے ہی بیٹے کو جرمانہ کردیا

مانچسٹر ٹیسٹ، یاسر شاہ کے خلاف نازیبا الفاظ: میچ ریفری نے اپنے ہی بیٹے کو جرمانہ کردیا
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں قواعد کی خلاف ورزی پر ان کے والد اور میچ ریفری کرس براڈ نے جرمانہ عائد کردیا۔

براڈ پر پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے کھلاڑی یاسر شاہ کو آؤٹ کرنے کے بعد نازیبا زبان استعمال کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ اور منفی پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

براڈ نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور اپنے والد  کرس براڈ کے فیصلے کو بھی تسلیم کیا۔

 یاد رہے کہ کرس براڈ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز ہیں اور اب وہ آئی سی سی کے میچ ریفری کی ایلیٹ فہرست میں شامل ہیں جبکہ ان کے بیٹے سٹورٹ براڈ انگلش ٹیم کا حصہ ہیں اور انگلینڈ کے سٹار بالر ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق کرس براڈ عام طور پر ان میچوں میں اپنے فرائض انجام نہیں دیتے جس میں ان کا بیٹا کھیل رہا ہو۔ لیکن کرونا کے باعث دستیاب ایمپائرنگ سٹاف میں سے وہی میچ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔