شاہ محمود اور اعظم خان ہاتھا پائی کی خبر نشر کرنے پر ابتک نیوز کو پیمرا کا نوٹس

شاہ محمود اور اعظم خان ہاتھا پائی کی خبر نشر کرنے پر ابتک نیوز کو پیمرا کا نوٹس
پیمرا نے نجی ٹی وی چینل ابتک نیوز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اگست کو پیش ہو کر شاہ محمود قریشی اور اعظم خان کے حوالے سے غلط خبر چلانے پر جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل ابتک نے خبر دی تھی کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اعظم خان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد وزیر خارجہ نے ان کے منہ پر تھپڑ دے مارا۔

ابتک نیوز نے مزید بتایا تھا کہ اطلاعات کے مطابق ہاتھا پائی کے بعد شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کو ان کے دفتر میں جا کر اعظم خان سے متعلق شکایت بھی کی۔



تاہم، سینیئر صحافی طلعت حسین کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس ذرائع کی جانب سے اس خبر کی تردید کی گئی۔ طلعت حسین کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کے علاوہ وزارتِ خارجہ میں موجود ذرائع نے بھی اس خبر کی تردید کی ہے۔

اب پیمرا نے غلط خبر چلانے پر ابتک نیوز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا ہے اور غلط خبر چلانے پر جواب طلب کر لیا ہے۔