ڈاکٹر ماہا خود کشی کیس میں نئی پیش رفت: قریبی دوست سے شادی ہونے والی تھی لیکن گھریلو مسائل تھے

ڈاکٹر ماہا خود کشی کیس میں نئی پیش رفت: قریبی دوست سے شادی ہونے والی تھی لیکن گھریلو مسائل تھے
کراچی میں ڈاکٹر ماہا خود کشی کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق انکے قریبی دوست نے بتایا ہے کہ اسکی ڈاکٹر ماہا سے جلد شادی طے تھی۔ جنید نامی دوست کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ماہا ڈپریشن کا شکار اور گھریلو مسائل سے پریشان تھیں۔

جنید نے اپنے بیان میں بتایا کہ مرحومہ سے گزشتہ 4 سال سے تعلقات تھے اور ہم جلد ہی شادی کرنے والے تھے۔

جنید کا کہنا تھا کہ ماہا کو روز نجی اسپتال میں پک اینڈ ڈراپ کرتا تھا، لیکن جس دن اس نے خودکشی کی اس دن ماہا نے مجھے گھر آنے سے منع کیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے گزری میں  ڈاکٹرماہا  نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔