شہر اقتدار میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ

شہر اقتدار میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ
شہر اقتدار میں کرونا کیسز کی تعداد میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مزید 22 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈی ایچ او آفس اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مزید 22 کیسز سامنے آئے۔ کرونا وائرس کے نئے کیسز میں 15 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں۔

اسلام آباد میں گذشتہ روز بارہ کہو میں سب سے زیادہ 4 کیسز سامنے آئے۔ اس کے علاوہ بلیو ایریا، ایف سیون اور جی تیرہ میں 3،3 کیسز، جی نائن، آئی ٹین اور آئی ایٹ ٹو میں 2،2 جبکہ میڈیا ٹاؤن میں کرونا کا ایک کیس سامنے آیا۔

اسلام آباد میں کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15515 تک جاپہنچی ہے۔ ان میں سے 14705 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد میں اب تک کرونا سے 175 اموات ہوچکی ہے جبکہ اس وقت کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 635 ہے۔