• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 23, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

پی ٹی وی میں سرمایہ کاری 2004 میں ہوئی،کیمروں کے سپئیر پارٹس نہیں ملتے: ایم ڈی پی ٹی وی

عبداللہ مومند by عبداللہ مومند
اگست 27, 2020
in حکومت, خبریں, قومی, میڈیا
2 0
0
وفاقی حکومت کا ‏پی ٹی وی کے 2400 ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا منصوبہ
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ایوان بالاء کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس  چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی جانب سے 15جولائی 2020کو سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ برائے پی ٹی وی بولان چینل کی بندش کے حوالے سے ایم ڈی پی ٹی وی نے بتایا کہ سارے چینلز کی ری وپمنگ ہو رہی ہے۔ جس کیوجہ سے بعض پروگرامز آگے پیچھے ہو ئے ہیں۔ پی ٹی وی بولان بند ہونے کے حوالے سے بتایا گیا کہ پی ٹی وی بولان بند نہیں ہوا۔ مالی وسائل کی وجہ سے تمام سینٹر سے کچھ پروگرام ڈراپ کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی میں آخری دفعہ سرمایہ کاری 2004میں کی گئی تھی۔ کیمروں اور دیگر آلات کے مارکیٹوں سے سپیئر پارٹس نہیں ملتے کیونکہ کمپنیوں نے بندکر دیئے ہیں۔ سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پی ٹی وی کوئٹہ سے بڑے بڑے فنکار پیدا ہوئے ہیں پی ٹی وی پورے ملک کی نمائندگی کرے اور صوبوں کو یکساں اہمیت دے۔ کرنٹ افیئرز کے پروگرامز میں بلوچستان کے نمائندوں کو بھی بلانا چاہئے۔
چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے 8جون 2020کو سینیٹ اجلاس میں متعارف کرائے گئے پاکستان الیکٹرونک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2020 کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ مختلف ٹی وی چینلز ملازمین کو ہائر کر لیتے ہیں مگر دو، دو سال تک ان کو تنخو اہیں نہیں ملتی دنیا بھر میں قواعد و ضوابط کے تحت لوگوں کو ہائر کیا جاتا ہے اور اُ نکی مناسب مانیٹرنگ بھی کی جاتی ہے۔ایم ڈی پی ٹی وی نے بتایا کہ اگر کسی چینل کے ملازمین کو اُس کی انتظامیہ کے ساتھ مسئلہ ہو تو اُس کو دیکھا جاتا ہے اور دیگر شکایات کوو کونسل آف کمپلینٹس میں بھیج دیا جاتا ہے جس میں سول سوسائٹی کے لوگ ہوتے ہیں سول سرونٹ نہیں ہوتے۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پیمرا ایک ریگولیٹری باڈی ہے جس کو کچھ ٹولز دیئے گئے تھے اُس نے آزادی رائے کو برقرار رکھنے کی بجائے کچلنے کی کوشش کی ہے۔ پرائیویٹ چینلز جن کو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں پیمرا اپنی من مانی کرتے ہوئے اُن کے نمبر تبدیل کردیتا ہے اور کیبل آپریٹر سے کچھ چینلز کو بند بھی کرایا جاتا ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پیمرا معمولی جرمانہ کر سکتا ہے چیک اینڈ بیلنس ہونا چاہئے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ میڈیا کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے تا کہ لوگ مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو انڈسٹری کا درجہ دینے سے ملک میں صحافیوں، پروڈیوسرز، آرٹسٹ کو عالمی معیار کا کام کرنے کا موقع ملے گا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کو آئندہ اجلاس میں میڈیا کو انڈسڑی کا درجہ دینے کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دینے کی ہدایت کردی۔ قائمہ کمیٹی نے پاکستان الیکٹرونک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2020 کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

 

RelatedPosts

پی ٹی وی کے اطہر فاروق بٹر کے خلاف جنسی ہراسانی کا جرم ثابت، جرمانہ ادا کرنے کا حکم

پی ٹی وی کے 85 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت

Load More

قائمہ کمیٹی نے سینیٹر جاوید عباسی کی جانب سے 13جولائی 2020کو منعقدہ سینیٹ اجلاس میں متعارف کرائے گئے پریس کونسل آف پاکستان ترمیمی بل 2020ء کا تفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے ترمیم کے ساتھ بل کی متفقہ طور پر منظور ی دے دی۔ قائمہ کمیٹی نے پریس کونسل پاکستان کے چیئرمین کے لئے ریٹایرڈ سپریم کورٹ جج کی تعیناتی کی بجائے میڈیا،قانون یا سوشل سائنٹسٹ کو کونسل کا چیئرمین بنانے کاا ہل اور پانچ سال کا تجربہ عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 60 سال مقرر کرنے کی منظوری دی اور پریس کونسل میں دو ممبران ایوان بالاء کہ ممبران میں سے مقرر کرنے کی شق بھی منظورکی گئی۔
کمیٹی نے کہا نے کہا کہ پی ٹی وی اسپورٹس پر دس دس گھنٹے اینکرز تنقید کر رہے ہوتے ہیں تنقید کرنے کی بجائے سپورٹس چینل پر سپورٹس دیکھانی چاہئے۔

انہوں نے پی ٹی وی اسپورٹس پر چلنے والے تجزیوں کو غیر معیاری اور غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی سپورٹس کو پی سی بی یا کسی بھی سپورٹس کے ادارے کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ تجزیہ کار پی ٹی وی سپورٹس پر بیٹھ کر کسی بھی کھلاڑی کو زیرو بنا دیتے ہیں۔پی ٹی وی سپورٹس پر تجزیوں کی بجائے کھیل دیکھائے جائیں تو زیادہ بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے یہ بھی کہا تھا کہ پارلیمنٹ کی کمیٹیوں کی کارروائی ریکارڈ کی جائے مگر اُس پر بھی عمل نہیں ہوا اس کا بھی حل نکالا جائے۔

 

Tags: 2003ایم ڈی پی ٹی ویپرانے آلاتپی ٹی ویسینیٹ کی کمیٹی برائے انفارمیشن
Previous Post

جیئے ہی کہاں تھے جب وقت انتقال آیا

Next Post

فیاض الحسن چوہان اور فریحہ ادریس کے درمیان لائیو شو میں شدید تکرار

عبداللہ مومند

عبداللہ مومند

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔

Related Posts

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کےآئین کی خلاف ورزی کی ہے: عمران خان

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کےآئین کی خلاف ورزی کی ہے: عمران خان

by نیا دور
مارچ 23, 2023
0

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے اعلان پر شدید...

عمران خان ملک میں امن و امان کے مسائل پیدا کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

عمران خان ملک میں امن و امان کے مسائل پیدا کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

by نیا دور
مارچ 23, 2023
0

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو مختلف امور پر حکومت کو مشورہ دینے کا کام سونپا گیا...

Load More
Next Post
فیاض الحسن چوہان اور فریحہ ادریس کے درمیان لائیو شو میں شدید تکرار

فیاض الحسن چوہان اور فریحہ ادریس کے درمیان لائیو شو میں شدید تکرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In