ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر اغوا، گاڑی محکمہ زراعت کے دفتر کے باہر چھوڑ دی گئی

ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر اغوا، گاڑی محکمہ زراعت کے دفتر کے باہر چھوڑ دی گئی
ڈان اخبار سے تعلق رکھنے والے عدالتی رپورٹر اسد ملک نے جمعہ کی صبح ایک ٹوئیٹ کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ SECP وہ ادارہ ہوتا ہے جو ملک بھر کی تمام کمپنیز کو رجسٹر کرتا ہے۔ ساجد گوندل نہ صرف اس ادارے کے جوائنٹ ڈائریکٹر ہیں بلکہ وہ ماضی میں ڈان ٹی وی کے رپورٹر بھی رہ چکے ہیں۔

اسد ملک نے لکھا ہے کہ ساجد گوندل کو ذرائع کے مطابق ہائی پروفائل شخص کے کاروبار سے متعلق کسی صحافی سے رابطے کے شبے میں ’نامعلوم افراد‘ نے اغوا کیا ہے۔

https://twitter.com/asadrp/status/1301758331447582720

اسد ملک نے اپنی ٹوئیٹ کے جواب میں مزید لکھا کہ ’’مبینہ طور پر ہائی پروفائل شخصیت کے بزنس سے متعلق اطلاعات صحافی کو دینے کے شبہے میں ساجد گوندل کو کل شام ساڑھے سات بجے اغوا کر کے ان کی گاڑی محکمہ زراعت کے تحقیقاتی مرکز کے سامنے چھوڑ دی گئی‘‘۔

https://twitter.com/asadrp/status/1301758331447582720