'سی سی پی او لاہور کو ن لیگ کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کرانے کے لیے تعینات کیا گیا'

'سی سی پی او لاہور کو ن لیگ کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کرانے کے لیے تعینات کیا گیا'
مسلم لیگ ن  نے کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور  عمر شیخ کی تعیناتی کے پیچھے وزیر اعظم  عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر ہیں اور انہیں صرف اس لیئے تعینات کیا گیا ہے کہ وہ ن لیگ کے کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف کارروائی کر سکیں اور ان پر دہشت گردی کے پرچے کاٹ سکیں۔

 

https://twitter.com/TahirMughalPml1/status/1303303519877902337

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عطا اللہ تارڑ نے  کہا کہ  شہزاد اکبر کا پولیس سے کیا تعلق ہے؟ یہ صرف سیاسی مخالفت میں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے  سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور آئی جی پنجاب کے درمیان اختلافات کے بعد آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو انکے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔