مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی تعیناتی کے پیچھے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر ہیں اور انہیں صرف اس لیئے تعینات کیا گیا ہے کہ وہ ن لیگ کے کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف کارروائی کر سکیں اور ان پر دہشت گردی کے پرچے کاٹ سکیں۔
شہزاد اکبر کا پنجاب پولیس سے کیا تعلق ھے ؟
ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نون عطاءاللہ تارڑ pic.twitter.com/i0o34SAFYJ— Tahir Mughal Pmln (@TahirMughalPml1) September 8, 2020
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ شہزاد اکبر کا پولیس سے کیا تعلق ہے؟ یہ صرف سیاسی مخالفت میں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور آئی جی پنجاب کے درمیان اختلافات کے بعد آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو انکے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔