86 سالہ بزرگ خاتون کے ریپ میں ملوث شخص پولیس نے گرفتار کر لیا

86 سالہ بزرگ خاتون کے ریپ میں ملوث شخص پولیس نے گرفتار کر لیا

 نئی دہلی  پولیس نے 86 سالہ عمر رسیدہ خاتون کو تشدد اور ریپ کا نشانہ بنانے والے  شخص کو گرفتار کرلیا۔دہلی کمیشن فار ویمن کی سربراہ سواتی مالیوال نے بی بی سی کو بتایا کہ بزرگ خاتون پر پیر کو اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ دودھ والے کا اپنے گھر کے باہر انتظار کر رہی تھیں۔


معمر خاتون نے شور مچایا اور  کہا کہ وہ اس کی دادی کی طرح ہیں لیکن اس شخص نے انہیں نہیں چھوڑا اور بری طرح تشدد اور ریپ کا نشانہ بنایا۔اس دوران قریب سے گزرنے والے دیہاتیوں نے ان کی چیخیں سنی اور بچایا جب کہ حملہ آور کو بھی پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص انہیں قریبی فارم ہاؤس لے کر گیا تھا اور وہاں ان پر تشدد کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔