مولانا فضل الرحمٰن نے ایک جلسے کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو دھاندلی کرتے ہوئے ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔ یہ حکومت دھاندلی اور چوری کی پیداوار ہے۔ عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھر کہتے ہیں کہ بولو بھی نہ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تختہ دار پر کھڑا کر دیا جائے۔ یا بندوق کی نالی کے سامنے کھڑا کردیا جائے وہ طاقتور اداروں کے سامنے ڈنکے کی چوٹ پر کہیں گے کہ تم لاکھ طاقتور ہو گے لیکن تم نے دھاندلی کی ہے تم نے ناجائر حکومت قائم کی ہے۔
ایتھے رکھ مولانا
خدا کی قسم سولی کےتختےپرمجھےکھڑا کردو
بندوق کی نالی کےسامنےمجھےکھڑاکردو
اُس حالت میں بھی میں یہ کہوں گا ڈنکے کی چوٹ پہ کہوں گاپاکستان کےطاقتوراداروں کو بتادیناچاہتاہوں آپ ہزارطاقتور رہیں باخداآپ کےسامنےکہوں گاکہ تم نےدھاندلی کی ھےتم نےناجائزحکومت قائم کی ھے pic.twitter.com/WRBOalNjpj— T̤a̤l̤h̤a̤ G̤h̤o̤ṳr̤i̤ (@TalhaGhouri786) September 17, 2020
یاد رہے کہ گزشتہ روز مشترکہ اجلاس میں اہم ترین قانون سازیوں میں حکومت نے اپوزیشن کو انکی اپنی ہی کمزوریوں کی وجہ سے خفت سے دوچار کیا ہے۔ اور یہ کمزوری دراصل انکے اپنے اراکین کا ووٹنگ کے لئے نہ پہنچ پانا تھا۔ جبکہ مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی سمیت انکے بھی دو اراکین اس اہم موقع پر کنی کتراتے ہوئے موقع پر موجود نہ تھے۔