پاکستانی سیاست میں اس وقت سب سے زیادہ اہمیت کی حامل آج سے دو روز کے بعد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس ہے۔ اور تمام نظریں اس پر جمی ہیں۔
Just spoke to Mian Mohammad Nawaz Sharif. Enquired about his health. Also invited him to virtually attend opposition APC, hosted by PPP, on 20th September.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 18, 2020
اب سے کچھ دیر پہلے بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نے خبر دی تھی کہ انکی کچھ ہی دیر قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی۔ جس میں انہوں نے نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور نواز شریف کو اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعئے شریک ہونے کی دعوت دی۔
#BreakingNews: Dr @DrMusadikMalik in @sawaalwithamber confirms that ex PM #NawazSharif accepted invitation of @BBhuttoZardari and will virtually participate in #APC and deliver a speech as well.#Pakistan #PMLN https://t.co/yUmxLULWFg
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) September 18, 2020
جس کے بعد اب مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ نواز شریف نے اے پی سی میں شرکت کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے سما ٹی وی کے پروگرام سوال ود امبر میں سوال کا جواب دیتے ہوئے اس کی تصدیق کی۔
جس کے بعد اب اس آل پارٹیز کانفرنس کی اہمیت اور اسکا سیاسی وزن بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔