مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ضمانت پر رہا کردیا

مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ضمانت پر رہا کردیا
آج صبح گرفتار ہونے والے مسلم لیگ کے رہنماء اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کو مزار قائد خلاف ورزی ایکٹ پر ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ آج جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع شرقی کراچی نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی اور بد احترامی کیس کی سماعت کی اور ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ان کی ضمانت منظور کرلی۔ تاہم وقت ختم ہونے کے باعت عدالت نے کیپٹن صفدر کے وکلاء کو ضمانت کے مچلکوں کی جگہ ایک لاکھ روپے نقد جمع کرانے کا حکم دیا۔ علاوہ ازیں عدالت نے مدعی وقاص کا موبائل قبضے میں لینے اور فرانزک کرانے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت ہوگئی ہے جس کے بعد وہ دنوں ایک ساتھ ہی کراچی سے لاہور روانہ ہوں گے۔ اس سے پولیس نے مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ یاد رہے کہ ایک شہری اپنے مکان کے کاغذات لیکر آیا تھا اور اس نے کہا تھا کہ کیپٹن صفدر انکے مہمان ہیں اور انہیں گرفتار کرنا ہماری مہمان نوازی کے خلاف ہے لہذا اس نے اپنے مکان کے کاغذات گروی رکھ کر انکی ضمانت دینے کی کوشش کی تھی۔ 

https://twitter.com/theironicirony/status/1318125754824183811