مریم نواز کی بلوچ طلبہ کے دھرنے میں شرکت، طلبہ کی سکالرشپس بحال کرنے کا مطالبہ

مریم نواز کی بلوچ طلبہ کے دھرنے میں شرکت، طلبہ کی سکالرشپس بحال کرنے کا مطالبہ
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے آج صبح چیئرنگ کراس پر موجود بلوچ طلبہ کے دھرنے میں شرکت کی۔ یہ طلبہ 12 دن پیدل چل کر لاہور پہنچے جنہوں نے چئیرنگ کراس کے باہردھرنا دے رکھا ہے۔ بلوچ طلباء سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ طلبہ پاکستان کا مستقبل ہیں، لیکن ڈی جی خان، راجن پور، فاٹا اور بلوچستان کے بچے سڑکوں پر رل رہے ہیں، ان کی 600 سیٹیں واپس لے لی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا یہ کہتے ہیں پنجاب بڑا بھائی ہے، لیکن میں کہتی ہوں کہ بلوچستان بڑا بھائی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ طالب علموں کا کوٹہ بحال کیا جائے، طلبہ سڑکوں پر رل رہے ہیں مگرسیلیکٹڈ حکومت کے کانوں پہ جوں تک نہیں رینگتی۔ یہ بچے تعلیم کا حق مانگ رہے ہیں اور کسی نے ان سے ملاقات نہیں کی، میں کل کوئٹہ جا رہی ہوں، وہاں بھی طلباء کا مسئلہ اٹھاؤں گی۔ انہوں نے طلبہ کو اپنی بھر پور سپورٹ کی یقین دہانی بھی کروائی۔

https://twitter.com/SaniaaAshiq/status/1319502784962637824

میڈیا سے گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ  کراچی واقعے پر انکوائری کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہر چیز مکمل طور پر واضح ہے، تاہم اس واقعہ کی انکوائری رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیےاور اگر گواہی کیلئے مجھے بلایا گیا و ضرورجاؤں گی۔