کھاد، بجلی، سی این جی کے شعبہ جات سمیت مختلف صارفین کے لیئے گیس کے نرخوں میں بڑا اضافہ

کھاد، بجلی، سی این جی کے شعبہ جات سمیت مختلف صارفین کے لیئے گیس کے نرخوں میں بڑا اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے جاری کردہ نوٹفیکیشن کے مطابق سی این جی سیکٹر کیلئے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی جبکہ جنرل انڈسٹریل کیلئے گیس کی قیمت میں 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

برآمدی شعبوں کیلئے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی کی گئی ہے۔ برآمدی شعبہ جنرل انڈسٹری کیلئے گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹو جبکہ برآمدی شعبہ کیپٹو پاور کیلئے 66 روپے فی ایم ایم بی ٹو یو اضافہ کیا گیا ہے۔

فرٹیلائزر پروڈکشن کیلئے گیس کی قیمت میں 2 روپے اور پاور اسٹیشنز کیلئے گیس کے کم سے کم نرخ میں 518 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیاگیا ہے۔لایور میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں120 جبکہ کمرشل سلنڈر 450 روپے مہنگا کردیا گیا ہے۔