ہزاروں مدرسوں کو سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے، خصوصی مدارس میں گارڈز تعینات کئے: آئی جی خیبر پختونخواہ

ہزاروں مدرسوں کو سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے، خصوصی مدارس میں گارڈز تعینات کئے: آئی جی خیبر پختونخواہ
سی سی پی اور لاہور کے بعد آئی جی خیبر پختونخواہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر شدید تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔ پشاور دھماکے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پشاور مدرسے میں ہونے والے دھماکے کو چھوٹا موٹا واقعہ قرار دیا تھا۔ میڈیا کی طرف سے ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ وہ ہزاروں مدرسوں کو سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن مدارس کو خصوصی تھریٹ الرٹس تھے وہاں گارڈز تعینات کئے گئے تھے۔
تاہم ان کے اس بیان کے بعد سوشل میں میں ان کے خلاف ٹرینڈ چل پڑا ہے جہاں صارفین ان کے اس بیان کی مذمت کر رہے اور  اس غیر ذمہ دارانہ بیان کے بعد انہیں معطل کرنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

https://twitter.com/ArbabKasho/status/1321388287660089344