عمران خان کو اقتدار سے نکالے جانے کی ٹوئیٹ پر امریکی ایمبیسی معذرت خواہ

عمران خان کو اقتدار سے نکالے جانے کی ٹوئیٹ پر امریکی ایمبیسی معذرت خواہ
امریکی ایمبیسی نے عمران خان کو اقتدار سے نکالے جانے کی ٹوئیٹ پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات غیر مصدقہ طور پر ایمبیسی کے ٹوئیٹر تک رسائی حاصل کی گئی تھی اور مسلم لیگی رہنما کی ٹویٹ ری ٹویٹ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنماء احسن اقبال نے واشنگن پوسٹ کی شہ سرخی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کی طرح پاکستان میں بھی ایک ڈکٹیٹر نما وزیر اعظم ہے جسے بھی بہت جلد فارغ کروا دیا جائیگا۔



احسن اقبال کی یہ ٹویٹ امریکی ایمبیسی کے اکاونٹ سے ری ٹویٹ کی گئی جس کے بعد ایمبیسی کے آفیشل ٹوئیٹر سے بیان جاری کیا گیا کہ یہ ایمبیسی کے ٹوئٹر تک ٖپر غیر مصدقہ طور پر رسائی حاصل کر کے کیا گیا ہے۔ امریکی ایمبیسی کسی بھی سیاسی بیانیے کی تائید نہیں کرتی اور نہ ہی کسی سیاسی پیغام کی رسائی کا ذریعہ ہے۔ ہم اس غیر مصدقہ ری  ٹویٹ کیلئے معذرت خواہ ہیں۔

https://twitter.com/usembislamabad/status/1326446279287824385