حکومت کا بڑی تعداد میں پی آئی اے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا بڑی تعداد میں پی آئی اے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ
حکومت کا پی ائی اے ملازمین کو بھی گھر بھیجنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ ہزاروں پی ائی اے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ‏مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس میں ‏رضا کارانہ اسکیم کامنصوبہ منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔ ‏ای سی سی پی آئی اے ملازمین کی فراغت کےمنصوبے پر غور کرے گی۔ ‏ پی آئی اے ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے تحت فارغ کیاجائےگا۔ 

ای سی سی اپنی تجاویز کابینہ کو بھیجوائیگی جس کے بعد ملازمین کو فارغ کیا جائیگا۔ ای سی سی اجلاس میں مختلف وزارتوں کی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دی جائے گی۔

پی آئی ترجمان عبداللہ خان نے نیا دور میڈیا کو بتایا کہ ملازمین کو زبردستی نکالنے کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا بلکہ یہ سمری جائے گی اور جو بھی رضاکارانہ طور پر ملازمت چھوڑیں گا ان کو پنشن سمیت تمام مراعات دی جائے گی۔