اللّہ نے توفیق دی کہ ارشد ملک جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بوجھ ہلکا کر گئے: مریم نواز

اللّہ نے توفیق دی کہ ارشد ملک جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بوجھ ہلکا کر گئے: مریم نواز
جج ارشد ملک کا انتقال ہوگیا ہے۔ پہلے اطلاعات آئیں کہ وہ کرونا کا شکار تھے تاہم اب انکے بیٹےکے بیان کے مطابق انہیں ہارٹ اٹیک ہوا۔

انکے انتقال پر ٹویٹر پر طرح طرح کی باتیں کی جا رہی ہیں اور اس سے متعلق کئی سازشی مفروضے مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ تاہم اب مریم نواز کا رد عمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ  جج ارشد ملک جاتے جاتے اپنے ضمیر کا بوجھ کم کر گئے ہیں اور قوم کو بتا گئے ہیں کہ کیسے نواز شریف کے خلاف انہوں نے فیصلہ دباؤ پر دیا تھا۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1334875961209348099

مریم نواز نے لکھا کہ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ جج ارشد ملک وہاں چلے گئے جہاں ہم سب کو جانا ہے۔ اللّہ نے انہیں توفیق دی کہ وہ جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کر گئےاور بتا گئے کہ انہیں کس نے نواز شریف کو جھوٹی سزا دینے کے لیےبلیک میل کیا استعمال کیا۔