اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس بابر ستار اور طارق محمود نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس بابر ستار اور طارق محمود نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ایڈیشنل ججز نے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔


اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں جسٹس اطہر من اللہ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار سے حلف لیا۔


حلف برداری کی تقریب میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے دیگر ججز، اٹارنی جنرل، بار ممبرز اور ججز کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار سجاد بلوچ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے مہمانوں کو خوش آمدید کیا۔ حلف لینے کے بعد معزز ججز نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں

واضح رہے کہ جسٹس طارق محمود اور جسٹس بابر ستار کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی ایک سال کے لیے ہے۔