آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت توانائی کے شعبے پر اجلاس جاری ہے، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

عمران خان کی زیرصدارت توانائی کے شعبے پر جاری اجلاس میں اقتصادی اور توانائی کے شعبے کی ٹیمیں شریک ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی صورت میں آئی ایم ایف کا پروگرام بحال ہوگا، بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ سے زائد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

وزیراعظم اس بارے میں فیصلہ کریں گے، وزیراعظم کے اجلاس کے باعث ای سی سی اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا