نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی



نیپرا نے اکتوبر اور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 6 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی، نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔






نیپرا نوٹی فکیشن کے مطابق اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 29پیسے اور نومبر کی فیول فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے زریعے 77 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت مجموعی طور پر دونوں مہینوں کا ہونے والا ایک روپے 6پیسے فی یونٹ اضافہ جنوری کے بجلی بلوں میں صارفین سے وصول کیا جائے گا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی پی پی اے نے 1 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30 دسمبر 2020 کو دونوں مہینوں کی ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

نیپرا کی جانب سے دی گئی منظوری کے بعد صارفین پر 8ارب 40کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،تاہم کے الیکٹرک کے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

دوسری جانب ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔