احتجاج کرنے والے طلبہ کی گرفتاری اور جبری گمشدگی انسانی حقوق کی خلاف وزری ہے: ایمنسٹی انٹرنیشل

احتجاج کرنے والے طلبہ کی گرفتاری اور جبری گمشدگی انسانی حقوق کی خلاف وزری ہے: ایمنسٹی انٹرنیشل
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کو طلبہ کی گرفتاری پر سخت تشویش ہے۔

ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیاء کا کہنا تھا کہ آن لائن امتحانات کا مطالبہ لئے پر امن حتجاج کرنے والے طلبہ کو گرفتار کیا جانا انتہائی افسوس ناک ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ ادارہ طلبہ کی فی الفور اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

https://twitter.com/amnestysasia/status/1354679369785028608

آج علی الصبح پانچ طلبہ کو گرفتار کرنے اور بعد ازاں لاپتہ کر دینے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نےتشویش کا اظہار کیا۔ ادارے کا کہنا تھا کہ ان طلبہ کو فی الفور منظر عام پر لایا جائے اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے۔

https://twitter.com/amnestysasia/status/1354707728418164737

اس سے قبل ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بھی طلبہ کی گرفتاری اور ان کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن کو انسانی حقوق کی خلاف وزری قرار دیا۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا کہنا تھا کہ احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

https://twitter.com/HRCP87/status/1354410500323504131