محمد رضوان کو نمبر ون وکٹ کیپر بیٹسمین قرار دینے پر سرفراز اور محمد عامر محمد حفیظ پر برس پڑے

محمد رضوان کو نمبر ون وکٹ کیپر بیٹسمین قرار دینے پر سرفراز اور محمد عامر محمد حفیظ پر برس پڑے

محمد رضوان کو نمبر ون وکٹ کیپر قرار دینے پر  سرفراز احمد اور محمد عامر محمد حفیظ پر برس پڑے۔ 


پاکستان کے سابق کپتان و قومی کرکٹر محمد حفیظ نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں محمد رضوان کو کھیلتا ہوا دیکھتا آرہا ہوں، انہوں نے بہت اچھی پرفارمنسز دی ہیں اس لیے مجھے کبھی شک نہیں ہوا کہ وہ پاکستان کے نمبر ون وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں۔


https://twitter.com/MHafeez22/status/1359881449005064192

محمد حفیظ کا کہنا ہے یہ بحث اب ختم ہو جانی چاہیے کہ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کا ٹاپ آرڈر بیٹسمین نہیں، انہوں نے ثابت کیا ہےکہ وہ رنز کرنا جانتے ہیں۔

محمد حفیظ کے بیان پر قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ حفیظ بھائی صاحب، امتیاز احمد سے لیکر محمد رضوان تک جتنے بھی وکٹ کیپر پاکستان کے لیے کھیلے سب نمبر ون ہیں اور سب کو عزت ملنی چاہیے۔


https://twitter.com/SarfarazA_54/status/1360341999572955139

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم محمد رضوان کے پیچھے کھڑے ہیں اور خواہش ہےکہ وہ پاکستان کے لیے کئی مزید اچھی اننگز کھیلے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ اور آئندہ بھی جس کوپاکستان کے لیے موقع ملے گا وہ نمبر ون ہی ہو گا، ہمیں ایک پروفیشنل کرکٹر سے جس نے پاکستان کے لیے بہت سے میچز کھیلے ہیں اس سے صرف مثبت چیزوں کی توقع ہے۔


سرفراز احمد کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ ’بابو آپ بھی نمبر ونوکٹ کیپر بیٹسمین ہیں اور آپ ہی کپتان تھے جب پاکستان دو سال نمبر ون رہا۔ اور سب سے بڑھ کر چیمپئین ٹرافی بھی آپ ہی کی قیادت میں پاکستان جیتا۔ لوگوں کا کام ہے بولنا، لہذا آپ انجوائے کریں۔‘



بعد ازاں محمد حفیظ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سطعی ذہنیت کے لوگ بے نقاب ہو رہے ہیں ہیں۔

https://twitter.com/MHafeez22/status/1360521264398544898

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نےمحمد حفیظ اور سرفراز احمد سے بیانات کےمعاملے پرگفتگو کی اور کرکٹرز کو بیانات کے ذریعے تنازعات میں نہ پڑنے کی ہدایت کی۔