اب آپ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے نیا انقلاب دیکھیں گے: شہباز گل

اب آپ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے نیا انقلاب دیکھیں گے: شہباز گل
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ  اب  اب آپ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے بھی انقلاب دیکھیں گے۔ سرکاری زمین غریب آدمی کے استعمال میں لائی جائے گی، یہ تعمیر شدہ گھر 14 لاکھ روپےمیں دیا جائے گا۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پنجاب پیری اربن اسکیم ایک نیا منصوبہ لا رہے ہیں، پنجاب کی ہر تحصیل میں ہاؤسنگ کا منصوبہ شروع کیا جائے گا، ہاوسنگ سیکٹر میں مارگیج کےنظام میں بہتری لے کر آئے ہیں۔


انہوں نے کہا ہے کہ اب آپ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے بھی انقلاب دیکھیں گے، پنجاب کے اندر ہاؤسنگ کا پروجیکٹ لے کر آ رہے ہیں۔


ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ دنیا کے بڑے ملکوں میں گھر بنانے کے لیے قرضہ کی ضرورت ہوتی ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے گھروں کے لیے قرضے کے حصول کے لیے راہ ہموار کی،  پنجاب کے20 اضلاع کی 26 تحصیلوں میں 14 لاکھ روپے میں عام آدمی کو گھر دیا جائے گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم اپ گریڈ کیا تو ملک میں سرمایہ کاری آئی، اسلام آباد کے فراش ٹاؤن میں عام آدمی کو 27 لاکھ روپے میں گھر فراہم کیا جائے گا۔


اُن کا کہنا تھا کہ پہلے فیز میں 3 ہزار کینال پر 26 تحصیلوں میں یہ منصوبہ شروع ہو رہا ہے، 21 ہزار 7 سو درخواست موصول ہوئی ہیں، نیا پاکستان اتھارٹی میں 21700 درخواستوں کو شارٹ لسٹ کیا جا رہا ہے، مخدوم ہاشم جوان بخت کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ گھروں کومارگیج کر کے لوگوں کے حوالے کیا جائے گا، یہ تعمیر شدہ گھر 14 لاکھ روپےمیں دیا جائے گا جبکہ گھرکے لیے لوگوں کو 5700 روپے کی قسط ادا کرنا ہوگی۔


ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ امریکا یا لندن میں بھی سب لوگ یکمشت پیسہ دے کر گھر نہیں بنا سکتے، اپریل میں منصوبے کے پہلے فیز پر کام شروع ہوجائے گا۔

ڈاکٹر شہباز گِل  نے کہا ہے کہ ’ریور راوی پراجیکٹ‘ کے لیے پہلے فیز میں یونیورسٹی کے گریجویٹس کو نوکری دینے جا رہے ہیں، ریور راوی منصوبے میں لاکھوں نوکریاں سامنے آئیں گی، یونیورسٹیز کے ساتھ ایم او یو سائن کیا جائے گا۔