• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, جنوری 31, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

کورونا متاثرہ اضلاع میں آٹھویں کلاس تک اسکولز 28 اپریل تک بند

نیا دور by نیا دور
اپریل 6, 2021
in Coronavirus, تعلیم, حکومت, خبریں
5 0
0
کورونا متاثرہ اضلاع میں آٹھویں کلاس تک اسکولز 28 اپریل تک بند
29
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر وائرس سے متاثرہ اضلاع میں پہلی سے 8ویں جماعت تک کلاسز 28 اپریل تک نہیں ہوں گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ملک کا ہر ضلع کورونا وائرس سے زیادہ متاثر نہیں۔

RelatedPosts

پاکستانی طلبہ کے لئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم بحال

آگے بڑھنا ہے تو قومی بیوقوفیوں کو سدھارنا ہوگا

Load More

انہوں نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں پہلی سے 8ویں تک کلاسز 28 اپریل تک کے لیے نہیں ہوں گی اور صوبے اس حوالے سے فیصلہ کریں گے کہ کونسے ضلع متاثرہ ہیں اور کہاں یہ لاگو ہوگا’۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے مزید مشاورت 28 اپریل کو ہوگی جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ عید سے پہلے چند کلاسز ہونی چاہیے یا نہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت 19 اپریل سے متاثرہ اضلاع سمیت ہر جگہ ہوں گی تاکہ بچے امتحانات کی تیاری کرسکیں۔

یونیورسٹیز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹیز بند رہیں گی اور وہاں آن لائن کلاسز ہوں گی تاہم جو علاقے متاثرہ نہیں وہ معمول کے مطابق اپنا کام کرتے رہیں گے۔

امتحانات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نویں سے بارہویں جماعت تک کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امتحانات کی تاریخ اس لیے بڑھائی گئی ہے تاکہ کورونا کے حالات اس وقت تک تھوڑے بہتر ہوجائیں تاہم امتحانات کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز سے بھی درخواست کی ہے کہ وہاں داخلوں کو آگے بڑھایا جائے کیونکہ جب امتحانات دیر سے ہوں گے تو ان کے نتائج بھی دیر سے آئیں گے اور پھر یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے مزید وقت چاہیے ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے 85 ہزار بچے او اور اے لیول کے امتحانات دیں گے جس کے حوالے سے تمام صوبائی وزرا نے ان کو جاری رکھنے کی تجویز دی ہے۔

میڈیا بریفنگ میں شفقت محمود نے کہا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ نویں سے بارہویں جماعت تک امتحانات ضرور ہوں گے، کیمبرج کے تمام امتحانات بھی وقت پر ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نویں سے بارہویں جماعت تک کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے، جامعات سے درخواست کی ہے کہ داخلے کا شیڈول آگے کردیں، امتحانات تاخیر سے ہوں گے تو رزلٹ تاخیر سے آئے گا اس لیے جامعات داخلے آگے کردیں۔

انہوں نے کہا کہ جامعات سے انٹری ٹیسٹ کی تاریخیں بڑھانے کا کہا ہے،  اے اور او لیول کے امتحانات مکمل ایس او پیز کے ساتھ ہوں گے، اے اور او لیول کے تقریباً 4ہزار بچے امتحانات دیں گے

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کیمبرج کی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کروائیں گے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کئی لوگ کہہ رہے ہیں کہ خطے کے دیگر ممالک میں امتحانات نہیں ہورہے یہ درست نہیں، بنگلہ دیش کے علاوہ تمام ممالک میں امتحانات ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے امتحانات کی تیاری کریں، امتحانات دینے ضروری ہیں اور یہ لازمی ہوں گے اور ایس او پیز کے مطابق ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نظر میں صرف بچوں کی بہتری ہے، کوشش ہے کہ بچوں کے اسکول جلد از جلد کھول دیں کیونکہ ان کی تعلیم کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔

Tags: تعلیمشفقت محمودکرونا
Previous Post

سینٹ میں ‘باپ’ سے ووٹ لینے کا فیصلہ بلاول کا تھا: یوسف رضا گیلانی

Next Post

اُمّت اخبار میں خواتین کیلئے نامناسب الفاظ کی اشاعت پر صحافتی تنظیموں کی مذمت

نیا دور

نیا دور

Related Posts

چترال: محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے چترال کی  سڑکوں سے برف ہٹا کر ٹریفک کیلئے کھول دیا

چترال: محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے چترال کی سڑکوں سے برف ہٹا کر ٹریفک کیلئے کھول دیا

by گل حماد فاروقی
جنوری 31, 2023
0

چترال میں پندرہ سال بعد شدید برف باری ہوئی جس کی وجہ سے کیلاش سمیت محتلف وادیوں کی سڑکیں برفباری کے باعث...

اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کو معاہدے کیلئے شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی

اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کو معاہدے کیلئے شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی

by نیا دور
جنوری 31, 2023
0

پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ  (آئی ایم ایف) وفد کو معاہدہ کیلئے شرائط پوری کرنے اور مشکل فیصلے بتدریج لاگو کرنے...

Load More
Next Post
اُمّت اخبار میں خواتین کیلئے نامناسب الفاظ کی اشاعت پر صحافتی تنظیموں کی مذمت

اُمّت اخبار میں خواتین کیلئے نامناسب الفاظ کی اشاعت پر صحافتی تنظیموں کی مذمت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
جنوری 31, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In