ایک اور صدارتی آرڈینس: ایچ ای سی کی خود مختاری ختم، وزارت تعلیم کے ماتحت کر دیا گیا

ایک اور صدارتی آرڈینس: ایچ ای سی کی خود مختاری ختم، وزارت تعلیم کے ماتحت کر دیا گیا
صدر مملکت عارف علوی نے ہائرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس2021 کی منظوری دے دی۔

اطلاعات کے مطابق  ہائرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق 26مارچ سےہوگا جس سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری ختم ہوجائے گی۔


آرڈیننس میں کہا گیا ہےکہ ایچ ای سی کےتمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سےمشروط ہوں گے اور چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2 سال جب کہ ارکان کی تعیناتی 4 سال کے لیے ہوگی۔ جبکہ ممبران ایچ ای سی کی تعیناتی چار سال کےلیے ہوگی،چیئرمین اور ممبران ایچ ای سی مزید ایک ٹرم بھی لے سکیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کو 26 مارچ کو عہدے سے ہٹایا تھا۔