آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ کرنا ہوگا: تابش گوہر

آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ کرنا ہوگا: تابش گوہر
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم و توانائی تابش گوہر کا کہنا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے تابش گوہر نے کہا کہ ان کی ذاتی رائے میں بجلی کے نرخوں میں کچھ نہ کچھ اضافہ ناگزیر ہے تاہم پوری کوشش ہے کہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے اضافہ نہ کیا جائے۔


انہوں نے کہا کہ معیشت متحمل نہیں ہوسکتی کہ بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ کیا جائے البتہ آئی ایم ایف کوآگاہ کردیا ہے کہ ابھی بجلی کے نرخ بڑھانے کا وقت نہیں ہے  جبکہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کو کہا ہے کہ بجلی کے نرخ بڑھنے سے لوگ سولر کی طرف چلے جائیں گے۔


یاد رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وقتاً فوقتاً بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔