مظاہرین کی بڑی تعداد نے شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کا گھیراؤ کر لیا

مظاہرین کی بڑی تعداد نے شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کا گھیراؤ کر لیا
مظاہرین کی بڑی تعداد لال حویلی پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرہ کرنے والوں کی بڑی تعداد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ لال حویلی کے باہر پہنچ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے لال حویلی کا گھیراؤ کر لیا گیا ہے۔مظاہرین کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف نعرے بازی بھی کی جارہی ہے۔

لال حویلی کے باہر موتی بازار اور راجا بازار کے تاجروں نے احتجاج کیا اور  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف نعرے لگائے۔


راولپنڈی پولیس اور رینجرز کے دستے لال حویلی کے باہر پہنچ گئے ہیں۔ رینجرز کو فوری طور پر مظاہرہ کرنے والے افراد کو منتشر کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ لال حویلی کے باہر موجود مظاہرین کی جانب سے فرانسیسی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔اس صورتحال میں شیخ رشید احمد اور لال حویلی کی سیکیورٹی گزشتہ روز ہی بڑھا دی گئی تھی ۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ کے قریبی ساتھیوں کی جانب سے انہیں سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔