سینیئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے اور گولی ان کے پیٹ میں لگی ہے۔
سینیئر اینکر غریدہ فاروقی نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا ہے کہ گولی ان کے گھر کے باہر چلائی گئی جس وقت وہ گھر کے باہر واک کر رہے تھے۔ گولی ان کے پیٹ میں لگی ہے۔
غریدہ نے مزید لکھا کہ ان کی حالت stable بتائی جا رہی ہے لیکن اسپتال میں آپریشن جاری ہے۔
سابق چئیرمین پیمرا اور سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ۔ ابصار عالم پر گولی انکے گھر کے باہر چلائی گئی جسوقت وہ گھر کے باہر واک کر رہے تھے۔ گولی ابصار عالم کے پیٹ میں لگی۔ اسوقت انکی حالت stable تو ہے مگر ہسپتال میں آپریٹ ہو رہا ہے۔ دعاؤں کی درخواست۔
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) April 20, 2021
ابصار عالم کی اسپتال جاتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی۔ "میں سڑک پر جا رہا تھا کہ کسی نے مجھے گولی مار دی۔ لیکن میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ ان حرکتوں سے میں ڈرنے والا نہیں ہوں اور میں حوصلہ نہیں ہارا”۔
واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ اختلافی آوازوں کو دبانے کا کینسر اس ملک کو کئی سال سے کھا رہا ہے۔ ابصار عالم اس ظالمانہ جرم کے تازہ ترین نشانہ ہیں۔ خدا تعالیٰ ان کے زخموں اور اس ملک کے زخموں کو مرہم عطا فرما۔
Silencing the voice of dissent is a cancer that has plagued this country for many years. Absar Alam Sahab is the latest victim of this cruel & barbaric crime. May Allah SWT heal his wounds and the wounds of this country. Ameen.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 20, 2021