• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, اگست 15, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

الیکٹرانک ووٹنگ کی حکومتی تجویز ، فافن نے ریفرنڈم کرانے کی تجویز دے دی

نیا دور by نیا دور
مئی 12, 2021
in خبریں
2 0
0
الیکٹرانک ووٹنگ کی حکومتی تجویز ، فافن نے ریفرنڈم کرانے کی تجویز دے دی
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی قانون 2017 میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیومیٹرک مشینوں جیسی ترامیم متعارف کروانے میں عجلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے بلکہ ناگزیر انتخابی اصلاحات پر عوامی مباحثے اور سیاسی مکالمے کا آغاز کیا جائے، متناسب نمائندگی اور الیکٹرانک ووٹنگ پر ریفرنڈم کروایا جائے ۔

فافن نے اپنے بیان میں سول سوسائٹی کی تنظیموں کے اس اتحاد نے سیاسی جماعتوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ انتخابی عمل میں بہتری اور جمہوریت کے استحکام کے لیے عامیانہ حل تجویز کرنے کی بجائے مبادیات کی طرف لوٹیں ، اس وقت ایسے عملی اقدامات کی ضرورت ہے جس سے انتخابی نظام زیادہ شمولیتی ہو نے کے ساتھ ساتھ اس قابل ہو جائے کہ وہ سیاسی، نسلی اور مذہبی تنوع کو تفریق او رتقسیم کا منبع بنانے کی بجائے اسے طاقت بنا لے۔ اس وقت اشرافیائی جمہوریت کا جو ماڈل ہمارے ہاں موجود ہے، اس پر دوبارہ غور کی ضرورت ہے۔

RelatedPosts

جدید مغربی طرزِ جمہوریت، انڈین نیشنل کانگرس اور متحدہ قومیت کی تشکیل کا نام نہاد فلسفہ

وطن عزیز پاکستان میں پارلیمانی جمہوریت کا مستقبل

Load More

فافن نے مزید کہا کہ آبادی کی بجائے حلقہ بندیاں ووٹروں کی تعداد کے حساب سے کی جائیں تو زیادہ بہتر ہیں۔ اگرچہ حکومت نے انتخابی قانون ترمیمی بل 2020ء میں آبادی کی بجائے ووٹروں کی تعداد کے اعتبار سے حلقہ بندیاں کرنے کی تجویز دی ہے، تاہم اس پر بھی سیاسی جماعتوں کے مابین مذاکرات ہونے چاہییں۔ فافن کی ایک سفارش یہ بھی ہے کہ کلیدی انتخابی اصلاحات جیسے قومی اہمیت کےمعاملات پر ریفرنڈم منعقد کروایا جائے جس کی اجازت آئین پاکستان نے دی ہے۔ اس طرح کے سوالات کو عوام کے سامنے لایا جائے تاکہ جمہوریت مضبوط ہو سکے۔ ریفرنڈم کے سوالوں میں یہ سوال بھی شامل کیے جائیں کہ کیا عوام الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں /بائیومیٹرکس کے حق میں ہے اور آیا عوام متناسب نمائندگی والا انتخابی نظام چاہتے ہیں۔ دستور پاکستان کا آرٹیکل 48(6) کے مطابق اگر وزیراعظم کسی بھی قومی اہمیت کے معاملے پر ریفرنڈم منعقد کروانا چاہیں تو وہ یہ تجویزپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کر سکتے ہیں اور مشترکہ اجلاس کی جانب سے منظوری کی صورت میں وزیراعظم اس معاملے کو ریفرنڈم کی شکل میں ایک ایسا سوال بنا دیں گے جس کا جواب ہاں یا ناں کی صورت میں دیا جا سکے۔

حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے مسئلے بشمول مشینی ووٹنگ اور بائیومیٹرک مشینوں کے استعمال پر جس طرح کی عجلت دکھائی جا رہی ہے، وہ تشویشناک ہے۔ اس عجلت سے اس سیاسی مکالمے کے نتائج پر سوال کھڑے ہو جائیں گے جو انتخابی اصلاحات کے مسئلے پر منعقد ہو سکتا ہے۔ انتخابی عمل کی اثرپذیری، شفافیت اور یکسانیت کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت بجا مگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیومیٹرک پر منتقل ہونا ایک بڑی تبدیلی ہے جسے ایک بھرپور عوامی اور سیاسی بحث اور مکالمے کے بغیر متعارف نہیں کروانا چاہیے۔ جمہوریت کے مضبوطی کے لیےکیے جانے والے اقدامات آرڈیننس کے ذریعے متعارف کروانا تو بلاشبہ کوئی اچھا طریقہ نہیں ہو سکتا۔

فافن کا کہنا ہے کہ یہ حق صرف شہریوں کے پاس ہونا چاہیے کہ وہ اپنے دستوری حق رائے دہی سے متعلق فیصلے کر سکیں۔ اس طرح کے عوامی اہمیت کے معاملات کے لیے دستور سازوں نے ریفرنڈم کی گنجائش رکھی ہے۔ ریفرنڈم کا عمل سیاسی جماعتوں کو یہ موقع فراہم کرے گا کہ وہ ٹیکنالوجی کے استعمال پر اپنا موقف پاکستانی شہریوں کے سامنے رکھیں۔ اس عمل سے پاکستانی شہریوں میں سیاسی خوداختیاری کا احساس بھی پیدا ہو گا جس کی اشد ضرورت ہے ۔تمام شہری مستقبل کے انتخابی فریم ورک کو شکل دینے کے عمل میں براہ راست شریک ہوں گے۔

Tags: الیکٹرک ووٹنگجمہوریتریفرنڈمفافنووٹ
Previous Post

کرونا ایس او پیز پر عمل دآمد:کراچی میں دوکانداروں کی رینجرز اہلکاروں پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش

Next Post

پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی، عید اسپیشل ٹرینوں میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑادی گئیں

نیا دور

نیا دور

Related Posts

عالمی مارکیٹ میں کمی کا ریلیف عوام کو نہ مل سکا، شہباز حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دیں

عالمی مارکیٹ میں کمی کا ریلیف عوام کو نہ مل سکا، شہباز حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دیں

by نیا دور
اگست 15, 2022
0

شہباز شریف حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ کرتے ہوئے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا...

شہباز گل کیس میں تعاون نہ کیا تو برطرف کرا دوں گا، عمران خان کی اعلیٰ حکام کو دھمکیاں

شہباز گل کیس میں تعاون نہ کیا تو برطرف کرا دوں گا، عمران خان کی اعلیٰ حکام کو دھمکیاں

by نیا دور
اگست 15, 2022
0

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اقتدار ہاتھ سے جانے کے باوجود خود کو ابھی تک حکمران سمجھے بیٹھے ہیں۔ اطلاعات ہیں...

Load More
Next Post
پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی، عید اسپیشل ٹرینوں میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑادی گئیں

پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی، عید اسپیشل ٹرینوں میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑادی گئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

...

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
1

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,743
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

50 minutes ago

Naya Daur Urdu
فریحہ ادریس نے ان کو پیشکش کی کہ وہ ایک بار کیمرے کے سامنے بتا ہی دیں کہ جنرل فیض کتنی بار ملنے آئے ہیں۔ لیکن عمران خان نے اس سوال کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ مارنے کی ضرورت نہیں ہے، ویسے ہی پوچھ لیں۔bit.ly/3plZ0IG ... See MoreSee Less

Photo

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

56 minutes ago

Naya Daur Urdu
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 233 روپے 91 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔urdu.nayadaur.tv/news/94182/petrol-price-diesel-inflation-shahbaz-sharif-economy/ ... See MoreSee Less

عالمی مارکیٹ میں کمی کا ریلیف عوام کو نہ مل سکا، شہباز حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دیں

urdu.nayadaur.tv

شہباز شریف حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ کرتے ہوئے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا ہے...
View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In