• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, مارچ 26, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

بحریہ ٹاؤن کے خلاف پرامن احتجاج کو ہنگامہ آرائی میں بدلناسوچی سمجھی سازش ہے: سندھی قوم پرست لیڈرز

عبداللہ مومند by عبداللہ مومند
جون 7, 2021
in خبریں
4 0
0
بحریہ ٹاؤن کے خلاف پرامن احتجاج کو ہنگامہ آرائی میں بدلناسوچی سمجھی سازش ہے: سندھی قوم پرست لیڈرز
24
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

گزشتہ روز مبینہ طور پر بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے مقامی گوٹھوں کو مسمار کرنے کے خلاف سندھ کی قوم پرست جماعتوں سمیت مزدور یونین  کسان تنظیموں اور متاثرین کی جانب سے ’غیر قانونی قبضے‘ چھڑوانے کے لئے ہونے والے احتجاج کے دوران متعدد عمارتیں اور گاڑیاں نذرِ آتش کر دی گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس نے بحریہ ٹاؤن میں احتجاج اور ہنگامہ آرائیوں کے الزام میں 80 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

RelatedPosts

راؤ انوار کی بریت کے بعد پشتون انصاف کے نظام سے کیا امید باندھیں؟

راؤ انوار کا بری ہونا انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے؛ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

Load More

‏بحریہ ٹاؤن کراچی احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے بعد 8 سے زائد قوم پرست جماعتوں کے لیڈران کیخلاف بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں سید جلال محمود شاہ، ڈاکٹر قادر مگسی، ایاز لطیف پلیجو، خالق جونیجو اور دیگر قوم پرست لیڈران شامل ہیں۔

پاکستان میں چند چینلز کے علاوہ مین سٹریم میڈیا نے کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے خلاف ہونے والے اس احتجاج کی کوریج نہیں کی مگر سوشل میڈیا پر اس احتجاج نے خاصی پزیرائی حاصل کی جبکہ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف آراء پیش کی ہیں۔  کچھ صارفین تشدد پر مبنی اس احتجاج کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ کچھ صارفین سندھ حکومت پر ملک ریاض کے بحریہ ٹاؤن کے پشت پناہی کا الزام لگارہے ہیں۔

سندھ کے قوم پرست جماعتوں نے کل ہونے والے تشدد پر مبنی احتجاج پر موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم پرست جماعتوں کا املاک کو نقصان پہنچانے سے کوئی تعلق نہیں جبکہ کچھ قوم پرست کارکنان کو خدشہ ہے کہ اس احتجاج کو جواز بنا کر قوم پرست جماعتوں اور تنقیدی آوازوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

قومی عوامی تحریک کے صدر اور سندھ کے قوم پرست لیڈر و دانشور ایاز لطیف پلیجو نے کل کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھی پرامن لوگ ہیں اور  ‏بحریہ ٹاوٴن واقعہ میں آگ لگانے والوں کا قوم پرستوں سے کوئی تعلق نہیں۔ ایاز پلیجو نے کہا کہ پولیس کل کے واقعے کی تحقیقات کرے کیونکہ سندھی پرامن لوگ ہیں، کل جو آگ لگائی گئی اور توڑ پھوڑ کی گئی ان کا سندھی قوم پرستوں اور سیاسی کارکنوں سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شرپسند ہیں اور پولیس کو ان کے خلاف کاروائی کرنی چاہیئے. انھوں نے مزید کہا کہ سندھ کے لوگ بھوکے اور بیروزگار ہیں اور اگر ان کے پاس باقی بچی زرعی زمین بھی لے لی گئی تو وہ برباد ہوجائیں گے جبکہ ان کے پاس کچھ نہیں بچے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ سندھ کی سرکاری اور غیر سرکاری زمینوں پر قبضہ قبول نہیں، لوگوں کی زمینیں چھین کر انہیں بھوکا مارا جا رہا ہے تو ان کے پاس یہی راستہ بچا ہے کہ وہ احتجاج کریں۔

ایک سوال کے جواب پر کہ بحریہ ٹاؤن اس زمین کی ملکیت کے دعویدار ہے پر ایاز لطیف پلیجو نے موقف اپنایا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ بحریہ ٹاؤن نے  زمینیں نہیں خریدیں، کچھ زمینیں انھوں نے لوگوں سے خرید لی ہیں لیکن باقی جو لاکھوں ایکڑ زمینیں گبولوں، جوکیو اور دیگر اقوام کی ہیں ان کی زمینوں کے کھاتے ان کے مرضی کے بغیر لینڈ ڈپارٹمنٹ میں تبدیل کیے گئے جبکہ جبری طور پر ان پر قبضے کئے گئے ہیں۔

سندھ کے قوم پرست جماعتوں کے مطابق سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کو 16 ہزار ایکڑ زمین کے بدلے رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا مگر بحریہ ٹاؤن اس پراجیکٹ کو توسیع کر رہی ہے اور ان کی نظریں چالس سے پچاس ہزار ایکڑ زمین پر قبضے کی ہے۔

سندھی قوم پرست جماعت سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر جلال مقصود شاہ نے نیا دور میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کل جو تشدد اور ہنگامہ آرائی ہوئی یہ ایک منصوبے کے تحت کی گئی، سندھ کے سیاسی جماعتوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں. انھوں نے کہا کہ دس جماعتوں نے بحریہ ٹاؤن کے قبضے کے خلاف ایک پرامن احتجاج کا اعلان کیا تھا اور جہاں احتجاج ہورہا تھا وہاں سے کئی فرلانگ دور پچاس سے ساٹھ بندوں نے پرامن احتجاج کو خراب کرنے کے لئے ہنگامہ آرائی شروع کی اور املاک کو آگ لگائی باوجود اس کے کہ وہاں پر پولیس کی بھاری نفری سمیت بحریہ ٹاؤن کی بھاری تعداد میں سیکورٹی موجود تھی مگر انھوں نے اس کو روکنے کی کوشش نہیں کی اور جب ہنگامہ آرائی شروع ہوئی تو شیلینگ اور لاٹھی چارج دور بیٹھے پرامن احتجاجیوں پر شروع کیا گیا جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ ایک منصوبے  کے تحت ہوا تاکہ قبضہ گروپوں کے خلاف مستقبل میں کوئی مزاحمت نہ کی جائے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ اس سارے معاملے میں سندھ حکومت کا کیا کردار ہے پر جواب دیتے ہوئے جلال مقصود شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت اور بحریہ ٹاؤن اس پورے عمل میں ایک ساتھ ہے ورنہ وہ اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوتی۔

جلال مقصود شاہ کا ماننا ہے کہ سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کو صرف 16 ہزار ایکڑ کی اجازت دی تھی مگر اب بحریہ ٹاؤن کی نظریں چالیس سے پچاس ہزار ایکڑ پر ہے اور بحریہ ٹاؤن کے علاوہ بہت سارے دیگر قبضہ گروپ بھی اس کھیل میں شامل ہیں۔

ایک سوال کے جواب کہ کیا ریاست اور سندھ حکومت اس احتجاج کو جواز بنا کر قوم پرست جماعتوں کے خلاف گھیرا تنگ کررہی ہے پر سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے صدر نے جواب دیا کہ پرامن جلسہ جلوس اور احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے اور ہم نے آئینی حق کو استعمال کرتے ہوئے پرامن  احتجاج کیا۔ مقصود شاہ کا ماننا ہے کہ اس ہنگامہ آرائی اور تشدد سے سیاسی جماعتوں کا کوئی تعلق نہیں اور یہ ایک منصوبے کے تحت ہوا۔

نیا دور میڈیا نے سندھ حکومت کے ترجماج مرتضیٰ وہاب سے اس حوالے سے موقف جاننے کی کوشش کی مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

Tags: بحریہ ٹاؤن احتجاجبحریہ ٹاؤن کراچیکراچیملک ریاض
Previous Post

فواد چوہدری نے ڈہرکی ٹرین حادثے کی ذمہ داری بھی پچھلی حکومت پر ڈال دی

Next Post

معروف صحافی اور ایم پی اے جگنو محسن پر قاتلانہ حملہ

عبداللہ مومند

عبداللہ مومند

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔

Related Posts

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

by نیا دور
مارچ 25, 2023
0

اظہر مشوانی اور پی ٹی آئی کے دیگر لوگ 'نیا دور' کے خلاف منظم مہم چلاتے رہے ہیں، ہم پر الزام لگاتے...

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، طلبی کے نوٹس جاری

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، طلبی کے نوٹس جاری

by حسن نقوی
مارچ 25, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی پنجاب اینٹی کرپشن کے ریڈار پرآگئے۔ پی ٹی...

Load More
Next Post
معروف صحافی اور ایم پی اے جگنو محسن پر قاتلانہ حملہ

معروف صحافی اور ایم پی اے جگنو محسن پر قاتلانہ حملہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In