وزیر اعظم کے جنسی زیادتی سے متعلق بیان پر تنقید: اپوزیشن اور سابقہ اہلیہ یک زبان

وزیر اعظم کے جنسی زیادتی سے متعلق بیان پر تنقید: اپوزیشن اور سابقہ اہلیہ یک زبان
وزیراعظم عمران خان کے زیادتی سے متعلق بیان پر ان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے  بھی اپنا اختلاف ریکارڈ پر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے  اڑھائی ماہ قبل 8 اپریل کی اپنی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کردی ۔  اس  ٹوئٹ میں جمائما کا کہنا تھا کہ  انہیں یاد ہےکہ برسوں پہلے سعودی عرب میں تھی تو عبایا اور نقاب پہنی بزرگ خاتون نے افسوس کا اظہارکیا کہ جب وہ باہر گئیں تو نوجوانوں نے ان کا پیچھا کیا اور ہراساں کیا، نوجوانوں سے چھٹکارا پانے کا واحد راستہ یہ تھا کہ نقاب ہٹا دوں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ خواتین کس طرح کےکپڑے پہنتی ہیں۔

https://twitter.com/Jemima_Khan/status/1407440193062330373

 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا۔


امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس یہاں ڈسکو یا نائٹ کلب نہیں ہیں، یہ ایک مکمل طور پر مختلف معاشرہ ہے، جب آپ لوگوں کو اکسائیں گے تو ان نوجوانوں کے پاس جانے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہو گی تو پھر اس کے نتائج ہوں گے۔اس سوال پر کہ کیا واقعی خواتین کے لباس کا چناؤ اُن پر جنسی تشدد کی وجہ ہے؟ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں۔خواتین پر جنسی تشدد سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں ہے، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا۔

بلاول بھٹو اور مریم نواز کی وزیر اعظم عمران خان پر تنقید اور جمائما کی تنقید ایک جیسی: : کپڑوں کا زیادتی سے تعلق نہیں

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے خواتین سے متعلق بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کے ریمارکس افسوسناک ہیں، ہمیں متاثر ہونے والوں کا ساتھ دینا چاہے، جو جرائم ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ کپڑوں کا نہ ریپ اور نہ ہی زیادتی سے کوئی تعلق ہے، جس نے زیادتی کی یا ظلم کیا اس کیلئے ایک جیسا قانون ہونا چاہیے۔ بلاول کا کہنا تھاکہ عمران خان ایسے عہدے پر بیٹھے ہیں جہاں ان کو لہجہ سوچ سمجھ کر چننا چاہیے، جب وہ ایسے بات کریں گے تو پیغام جائے گا جس سے ناانصافی ہوئی اس کا قصور ہے، جو ناانصافی کررہا ہے اس کیلئے  آپ بہانہ بنا رہے ہیں، اسلام  اور ہمارا کلچر ہمیں سکھاتے ہیں کہ کپڑے کیسے پہننے ہیں۔


مریم نواز کی تنقید: 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’جو بات عمران خان نے کی وہ ایک مجرمانہ سوچ کی عکاس ہے، انہوں نے یہ بات کرکے قوم کو بتایا ہےکہ ان کے دل اور دماغ میں کس قسم کی سوچ ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ جو انسان زیادتی جیسے گھناؤنے جرم پر مجرم کو کہتا ہے کہ مجرم ذمہ دار نہیں بلکہ مظلوم ذمہ دار ہے تو اس قسم کی سوچ سے پاکستان کو آزادی چاہیے، جو چھوٹے بچے بچیاں زیادتی کا نشانہ بنتے ہیں، کیا وہ اس لیے ہوا کہ انہوں نے غلط کپڑے پہنے ہوئے تھے؟ انہیں اس قسم کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، انہوں نے بہت پست سوچ کی عکاسی کی۔