• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, فروری 4, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ہم آپ کی جدوجہد کے معترف ہیں، لاہور بار کا سرینا عیسیٰ کے کھلے خط پر جواب

نیا دور by نیا دور
جون 30, 2021
in خبریں
2 0
0
ہم آپ کی جدوجہد کے معترف ہیں، لاہور بار کا سرینا عیسیٰ کے کھلے خط پر جواب
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لاہور بار ایسوسی ایشن (ایل بی اے) نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کے کھلے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا ایسوسی ایشن نے ان کی جدوجہد اور جس طرح انہوں نے سپریم کورٹ کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کیا اس کے معترف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جواب میں لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک سرود احمد نے کہا کہ ‘لاہور بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے ججز اور جرنیلوں کے احتساب کا مطالبہ کرنے والے بیان سے متعلق اپنے خدشات کے اظہار کرنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ’۔

RelatedPosts

بادشاہ مر گیا، بادشاہت زندہ باد!

حکومتی ارکان کی ججز کی تقرریوں پر چیف جسٹس سے ڈیل؟ اسد طور کے تہلکہ خیز انکشافات

Load More

انہوں نے کہا کہ بیان سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو واضح کرنا ان کا سب سے پہلا فرض ہے۔ ایل بی اے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑا ہے اور وہ عدلیہ کی آزادی، آئین کی بالادستی اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی برادری کے رکن کی حیثیت سے وکلا کو پختہ یقین ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔

سرینا عیسی ٰکے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے گیا کہ احتساب کی آڑ میں ریاست کے کسی بھی ادارے کو یہ لائسنس نہیں دیا جا سکتا کہ وہ بدنیتی کی بنیاد پر اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف ثبوت اکٹھے کرتا پھرے تاکہ ججز کو بدنام کیا جا سکے۔

جواب میں کہا گیا کہ ‘جب ہم کسی فرد یا ریاست کے کسی بھی ادارے کے احتساب کے بارے میں بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اپنی تسکین یا کسی ذاتی مفاد کے لیے کسی فرد یا ادارے پر انگلی اٹھارہے ہیں’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘سب کے احتساب کے مطالبے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم نے کسی بھی طرح سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیس کے اندراج کی منظوری دے دی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘احتساب کی لپیٹ میں ریاست کے کسی بھی ادارے کو لائسنس نہیں دیا جاسکتا کہ وہ معزز ججز کو بدنام کرنے کے لیے بدنیتی سے ثبوت اکٹھا کرنا شروع کردے’۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر نے واضح کیا کہ اس قرارداد کا مقصد کبھی بھی کسی شخص کی نشاندہی کرنا نہیں تھا بلکہ اس کا مقصد ان تمام لوگوں کو جوابدہ ٹھہرانا تھا جنہوں نے ملک کی تاریخ میں غیر قانونی طور پر آئین کو منسوخ کیا تھا۔ وکلا نے کبھی اس بات کی تائید نہیں کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قابل احترام ججز اور ان کے اہل خانہ کو بدنام کرنا چاہیے۔

انہوں نے جواب میں کہا کہ ‘ہم آپ کی جدوجہد کے معترف ہیں، جس طرح سے آپ نے معزز سپریم کورٹ کے سامنے اپنا کیس پیش کیا اور جس طرح سے آپ اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی ہیں یہ واقعی قابل تعریف ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم وفاقی حکومت کے وزیر قانون اور ان کی ٹیم کی جانب سے شروع کیے گئے بے بنیاد ریفرنسز کے نتیجے میں ہونے والی کارروائی کے دوران آپ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور خاندان کے باقی افراد کو درپیش اذیت کی شدت کو دل سے محسوس کرتے ہیں’۔

خیال رہے کہ سرینا عیسیٰ نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک اور کھلا خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ 25 جون 2021 کو ان کے والد کی پہلی برسی تھی اور اس دن انہیں اپنی حکومت کی جانب سے آٹھ نوٹس موصول ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نوٹسز میں کہا گیا تھا کہ ان کے کیس میں سپریم کورٹ میں کچھ فائل ہونا ہے یا ہوگیا ہے تاہم انہوں کاپیاں فراہم نہیں کیں کہ وہ تھا کیا؟

انہوں نے کہا کہ ‘ایک سال قبل 25 جون 2020 کو ایف بی آر نے پی ٹی آئی کے سابق عہدیدار مرزا شہزاد اکبر نے الزام عائد کیا کہ میں نے اس نوٹس کے ملنے سے انکار کردیا یعنی جس دن میرے والد نے آخری سانس لی تھی، مجھے اپنے والد کے انتقال کا غم منانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی کیونکہ ایف بی آر نے مجھے 9 نوٹس بھیجے تھے اور میں نے فراہم کردہ انتہائی محدود وقت میں اس کا جواب دیا اور خود بھی ایف بی آر کے دفاتر میں حاضر ہوئی’۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ 8 نوٹس بھیجنے کا مقصد بتائیں اور کیا دائر کیا گیا تھا (یا دائر کرنا تھا) جو ان سے خفیہ رکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف ایک حکم منثور کیا گیا (بغیر کوئی نوٹس جاری کیے اور نہ ہی اس کی سماعت ہوئی)، انہوں نے اس کے جائزے کا مطالبہ کیا اور بغیر کسی وکیل کے مقررہ 30 دن میں نظرثانی کی درخواست دائر کی۔

انہوں نے کہا کہ ‘تاہم مجھے میڈیا سے یہ معلوم ہوا کہ رجسٹرار نے دائر کرنے کے لیے 30 دن کی مقررہ مدت میں توسیع کردی ہے’۔

خط کے اختتام پر سرینا عیسیٰ نے وزیر اعظم عمران خان کو براہ راست ٹیلی ویژن پر ان کا سامنا کرنے کی پیشکش کی کہ اگر وہ ان کی لندن پراپرٹی اور اس کی خریداری کے بارے میں مطمئن نہیں ہیں تو وہ ان کا سامنا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میں دنیا کو اپنی کمائی، بچت، منی ٹریل اور میری جانب سے ادا کردہ ٹیکسز دکھاؤں گی اور اُمید کرتی ہوں کہ آپ بھی ایسا ہی کریں گے’۔

Tags: جسٹس قاضی فائز عیسیٰسرینا عیسیٰلاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن
Previous Post

گیس کی بندش: سی این جی ایسوسی ایشن نے سڑکوں پر آکر احتجاج کا عندیہ دے دیا

Next Post

وقت آگیا ہے کہ الیکشن کا ایسا نظام ہو کہ الیکشن لڑنے والے کو دھاندلی سے ہارنے کا ڈر نہ ہو: وزیر اعظم کا اسمبلی سے خطاب

نیا دور

نیا دور

Related Posts

وکی میڈیا فاؤنڈیشن کا پاکستان سے وکی پیڈیا کو بحال کرنے کا مطالبہ

وکی میڈیا فاؤنڈیشن کا پاکستان سے وکی پیڈیا کو بحال کرنے کا مطالبہ

by نیا دور
فروری 4, 2023
0

وکی میڈیا فاؤنڈیشن نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں وکی پیڈیا اور وکی میڈیا پراجیکٹس تک رسائی فوری طور...

چینی شہریوں کو سیکیورٹی کے لیے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت

چینی شہریوں کو سیکیورٹی کے لیے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت

by نیا دور
فروری 4, 2023
0

ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں مقیم یا نجی کمپنیوں کے ساتھ...

Load More
Next Post
اگر مائنس ہو بھی گیا تو پیچھے آنے والے انہیں نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم کا قومی اسمبلی میں خطاب

وقت آگیا ہے کہ الیکشن کا ایسا نظام ہو کہ الیکشن لڑنے والے کو دھاندلی سے ہارنے کا ڈر نہ ہو: وزیر اعظم کا اسمبلی سے خطاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 2, 2023
1

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In