• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, مارچ 26, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

خیبر پختونخوا: رواں ہفتے کا احوال (جون 24 تا جون 30)

نیا دور by نیا دور
نومبر 16, 2019
in خبریں
3 0
0
خیبر پختونخوا: رواں ہفتے کا احوال
17
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بی آر ٹی منصوبے کی جولائی کی بجائے دسمبر میں بھی تکمیل مشکل، نگران حکومت نے پرویز خٹک کے دعؤوں کی قلعی کھول دی

منصوبہ دسمبر تک مکمل ہو جائے تو ٹھیکیدار کو ‘تھپکی’ دیں گے، مجھ سے پوچھا جاتا تو پشاور کی سڑکوں پر نئی بسیں چلانے کو ترجیح دیتا: عبدالرؤف

بی آر ٹی منصوبے کی لاگت 49 ارب سے بڑھ کر 68 ارب 70 کروڑ ہو گئی، پی ٹی آئی حکومت نے 5 برسوں میں 74 ارب قرض لیا: سیکرٹری خزانہ کا انکشاف

RelatedPosts

جنرل باجوہ کی توسیع؟ کابینہ کمیٹی کی آرمی ایکٹ میں ترمیم، ‘دوبارہ تقرر’ کی جگہ ‘برقرار’ لکھنے کی تجویز

حکومت پاک فوج اور افسر کے خلاف ہتک عزت پر قانونی کارروائی کرے: آئی ایس پی آر

Load More

خیبر پختونخوا کی نگران صوبائی حکومت نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ جولائی تو کیا دسمبر میں بھی مکمل کر لیا جائے تو وہ منصوبے کے ٹھیکیدار کو ‘تھپکی’ دیں گے۔ بجٹ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے نگران وزیر خزانہ عبدالرؤف خٹک نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ 12 ماہ میں مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے تاہم توقع ہے کہ رواں برس دسمبر تک اسے مکمل کر لیا جائے گا۔ صوبہ اس وقت 202 ارب روپے کا مقروض ہے جس میں تحریک انصاف کی سابق حکومت نے پانچ سال کے دوران 74 ارب 70 کروڑ کا قرضہ لیا ہے تاہم دیگر قرضے کے حصول کے لئے بین الاقوامی اداروں سے معاہدے ہوئے ہیں لیکن تاحال قرضے کی وصولی نہیں کی گئی ہے۔


پشاور، تشہیری مواد کی چھپائی عروج پر، امیدوار اربوں روپے اشتہارات پر لگانے لگے، اوصاف سروے

پشاور میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے امیدواروں کی تشہیری مواد کی چھپائی کا کام عروج پر پہنچ گیا ہے جس کے نتیجے میں پرنٹنگ مارکیٹ جنگی محلّہ میں پوسٹروں، پینافلیکس اور بیجز کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ انتخابی امیدواروں کے بعض حمایتی کارکن قیمتوں میں اضافے کے باعث آرڈرز سے کترانے لگے ہیں۔ پشاور کے جنگی محلّہ میں دس ہزار سے زائد لوگ اس کاروباد سے وابستہ ہیں جو الیکشن کے دوران دن رات کام کرنے میں مصروف ہو چکے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ پینافلیکس کی قیمت 15 روپے سے لے کر 30 روپے فی فٹ تک بڑھ چکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جھنڈے کی قیمت 50 روپے سے لے کر 100 روپے تک بتائی جاتی ہیں۔


صوابدیدی فند کی بندر بانٹ، پرویز خٹک کی طرف سے منظور نظر افراد میں 837 ملین تقسیم

پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے دوران اس وقت کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے اورمنظور نظر وزراء کے حلقہ انتخاب میں 18-2017 کے بجٹ سے 837 ملین روپے صوابدیدی فنڈ تقسیم کیے ہیں جس میں اب تک 67 کروڑ 52 لاکھ 6 ہزار روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ صوابدیدی فنڈ مین سب سے زیادہ یعنی 49 کروڑ روپے وزیراعلیٰ کے ضلع نوشہرہ کو دی گئی، دوسرے نمبر پر وزیر خزانہ کے حلقہ ضلع دیر کے لئے 20 کروڑ روپے اور سپیکر کے حلقہ صوابی کے لئے 5 کروڑ 53 لاکھ سے زیادہ مختص کیے گئے ہیں۔ لکی مروت کے لئے 19 کروڑ، چارسدہ کے لئے 1 کروڑ 10 لاکھ، دارالحکومت پشاور کے لئے11.3 ملین، مردان 10.1 ملین، سوات کے لئے 8 ملین، مالاکنڈ 7 ملین، چترال 5.5 ملین، بونیر5 ملین، کرک2.7  ملین جبکہ مانسہرہ کے لئے اعشاریہ 7 ملین روپے مختص کیے گئے۔ انصاف کے تمام تر تقاضوں سے روگردانی کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ اور جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے وزیر خزانہ مظفر سید نے 9 اضلاع کو مکمل نظر انداز کیا جن میں ضلع ایبٹ آباد، بٹگرام، ہنگو، کوہستان، توغر، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، شانگلہ اور کوہاٹ شامل ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر لوکل گورنمٹ کے لئے مختص فنڈ کو صوابدیدی فنڈ میں تبدیل کر کے تقسیم کیا گیا۔


پشاور چڑیا گھر میں 6 بنگالی شیر پہنچنے سے رونقیں بڑھ گئیں، شیروں کی حفاظت اور انہیں گرمی سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات، افریقہ سے 12 زرافے بھی آئندہ ہفتے پہنچ جائیں گے، حکام

پشاور کے چڑیا گھر میں ببر شیر موجود تھا تاہم شیروں کی کمی محسوس کی جا رہی تھی جس کے لئے اب بنگالی نسل کے 6 شیر پشاور کے چڑیا گھر پہنچ چکے ہیں۔ اس حوالے سے چڑیا گھر کے حکام نے مزید بتایا کہ شیروں کو گرمی سے محفوظ رکھنے کے لئے خاص انتظامات کیے گئے ہیں اور موسم بہتر ہونے بعد مزید جانور بھی منگوائے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے 12 زرافے بھی پہنچ جائیں گے۔


پختونخوا کی مقامی حکومتوں کے فنڈ سے 3 سال میں 37 ارب کی کٹوتی

15 تحصیل کونسلوں، 8 ضلع کونسلوں، 8 اضلاع کی ویلج و نیبرہوڈ کونسلوں کو رواں برس ایک پائی جاری نہیں کی جا سکی

تین سالوں کے دوران خیبر پختونخوا حکومت نے مقامی حکومتوں کے فنڈ سے 37 ارب روپے سے زائد کی کٹوتی کر دی جس میں سب سے زیادہ اس سال کے ترقیاتی پروگرام میں 17 ارب روپے سے زائد کی کٹوتی کی گئی ہے جس میں 15 تحصیل کونسلوں، 8 ضلع کونسلوں، 8 اضلاع کی ویلج و نیبرہوڈ کونسلوں کو رواں بر س ایک پائی جاری نہیں کی جا سکی ہے۔ خیبر پختونخوا نے مالی سال 2017۔18 کے ترقیاتی پروگرام کے لئے 28 ارب روپے مختص کیے تھے تاہم وزیر اعلیٰ کی منظوری سے یہ شرط عائد کر دی گئی تھی کی ترقیاتی فنڈ صرف انہی کونسلوں کو جاری کیا جائے گا جہاں ماضی میں جاری کیے گئے فنڈز کا 60 فیصد خرچ کیا گیا ہوگا۔

Tags: balochistan weeklykhyber pakhtunkhwa weeklyخیبر پختونخوا بی آر ٹیخیبر پختونخوا خبرنامہخیبر پختونخوا فنڈزخیبر پختونخوا کی خبریںنیا دور
Previous Post

بلوچستان: رواں ہفتے کا احوال (جون 24 تا جون 30)

Next Post

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہنا درحقیقت پاکستان کی کامیابی ہے۔ کیوں؟

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

by نیا دور
مارچ 25, 2023
0

اظہر مشوانی اور پی ٹی آئی کے دیگر لوگ 'نیا دور' کے خلاف منظم مہم چلاتے رہے ہیں، ہم پر الزام لگاتے...

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، طلبی کے نوٹس جاری

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، طلبی کے نوٹس جاری

by حسن نقوی
مارچ 25, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی پنجاب اینٹی کرپشن کے ریڈار پرآگئے۔ پی ٹی...

Load More
Next Post
ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہنا درحقیقت پاکستان کی کامیابی ہے۔ کیوں؟

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہنا درحقیقت پاکستان کی کامیابی ہے۔ کیوں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In