• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, فروری 4, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

معروف لیجنڈری اداکار ‘دلیپ کمار’ انتقال کر گئے

نیا دور by نیا دور
جولائی 7, 2021
in خبریں
5 0
0
معروف لیجنڈری اداکار ‘دلیپ کمار’ انتقال کر گئے
30
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لیجنڈری بولی وڈ اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار طویل علالت کے بعد 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

دلیپ کمار کو طویل عرصے سے سانس میں مشکلات، پھیپھڑوں اور گردوں کی بیماری کی وجہ سے گزشتہ چند سال میں متعدد بار ہسپتال داخل کرایا گیا تھا اور وہ زندگی کے آخری ایام میں بھی زیر علاج رہے۔

RelatedPosts

لیجینڈ آف مولا جٹ برطانیہ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پنجابی فلم بن گئی

بالی ووڈ پر راج کرنے والی غیر ملکی حسینائیں

Load More

دلیپ کمار کو ایک ہفتہ قبل 30 جون کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث ایک ہی مہینے میں دوسری بار ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، اس سے قبل وہ جون کے شروع میں بھی ہسپتال داخل ہوچکے تھے اور ایک ہفتے تک زیر علاج رہنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

دو ہفتے قبل ہی دلیپ کمار کے پھیپھڑوں سے کامیابی سے پانی نکالا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود انہیں سانس لینے میں تکلیف کی شکایت رہی اور طویل العمری کی وجہ سے ان کے اہل خانہ نے انہیں ہسپتال میں ہی داخل کرانے کا فیصلہ کیا۔

ایک ہفتے سے ہسپتال میں موجود دلیپ کمار کے حوالے سے ان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل اور بھارتی میڈیا میں خبریں تھیں کہ ان کی صحت بہتری کی جانب گامزن ہے، تاہم 7 جولائی کی صبح کو وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

خیال رہے کہ بیماری و زائد العمری کی وجہ سے دلیپ کمار ایک دہائی سے ہر طرح کی تقریبات سے دور تھے۔

وہ تقسیم ہند سے قبل پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں 11 دسمبر 1922 کو پیدا ہوئے، ان کا اصل نام یوسف خان تھا اور انہوں نے 1944 میں 22 سال کی عمر میں فلم ‘جوار بھاٹا’ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

وہ ‘انداز’، ‘داغ’، ‘رام اور شام’، ‘نیا دور’، ‘مدھومتی’ ’دیوداس‘ اور ‘آدمی’ جیسی کئی سپر ہٹ فلموں کا حصہ رہے تھے۔

انہوں نے بہت سی فلموں میں مختلف قسم کے کردار ادا کیے لیکن ‘مغل اعظم’ میں ان کی رومانوی اداکاری اور ‘رام اور شام’ میں ان کے کردار کو آج بھی بہت پسند کیا جاتا تھا۔

لیجنڈری ادکار نے 6 درجن سے زائد فلموں میں کام کیا اور ان کی متعدد فلموں کو بولی وڈ کی لازوال فلمیں بھی مانا جاتا ہے، وہ ان چند شوبز شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنے کام سے بولی وڈ کے سنہرے دور کی داغ بیل ڈالی۔

ان کی آخری فلم ‘قلعہ’ 1998 میں ریلیز ہوئی تھی، دلیپ کمار کو 1991 میں پدمابھوشن، 1994 میں دادا صاحب پھالکے اور 2015 میں پدماوی بھوشن ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

دلیپ کمار کو حکومت پاکستان بھی 1998 میں نشان امتیاز ایوارڈ سے نواز چکی ہے، انہیں اس وقت کے صدر محمد رفیق تارڑ نے ایوارڈ سے نوازا تھا۔

شہنشاہ جذبات 11 اکتوبر 1966 کو خوبرو اداکارہ سائرہ بانو سے رشتہ ازدواج میں بندھے، اس وقت دلیپ کمار 44 سال جب کہ سائرہ بانو صرف 22 سال کی تھیں۔

اس دوران کئی لوگوں نے ان کی عمر کا فرق دیکھ کر کہا تھا کہ یہ شادی طویل عرصے تک جاری نہیں رہ پائے گی، تاہم دونوں نے تمام تجزیوں کو غلط ثابت کیا اور مرتے دم تک ان کا ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ رہا۔

Tags: بالی ووڈٹی ویدلیپ کماردلیپ کمار کا انتقالفلم
Previous Post

سوشل میڈیا پر خوفناک وائرل ویڈیو کا مکروہ کردار عثمان مرزا کون ہے

Next Post

شہبازشریف نے فیض حمید کی بریفنگ کی تعریف کی: رانا ثناء اللہ

نیا دور

نیا دور

Related Posts

وکی میڈیا فاؤنڈیشن کا پاکستان سے وکی پیڈیا کو بحال کرنے کا مطالبہ

وکی میڈیا فاؤنڈیشن کا پاکستان سے وکی پیڈیا کو بحال کرنے کا مطالبہ

by نیا دور
فروری 4, 2023
0

وکی میڈیا فاؤنڈیشن نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں وکی پیڈیا اور وکی میڈیا پراجیکٹس تک رسائی فوری طور...

چینی شہریوں کو سیکیورٹی کے لیے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت

چینی شہریوں کو سیکیورٹی کے لیے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت

by نیا دور
فروری 4, 2023
0

ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں مقیم یا نجی کمپنیوں کے ساتھ...

Load More
Next Post
شہبازشریف نے فیض حمید کی بریفنگ کی تعریف کی: رانا ثناء اللہ

شہبازشریف نے فیض حمید کی بریفنگ کی تعریف کی: رانا ثناء اللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 2, 2023
1

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In