• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, فروری 7, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر کی مخصوص نشست پر طالبان کمانڈر کو امیدوار نامزد کر دیا

نیا دور by نیا دور
جولائی 30, 2021
in خبریں
11 0
0
پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر کی مخصوص نشست پر طالبان کمانڈر کو امیدوار نامزد کر دیا
13
SHARES
63
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستان کے زیر انتظام آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں ’علما مشائخ‘ کی نشست پر طالبان دور میں افغانستان میں ایک صوبے کے اہم عہدے پر فائز رہنے والے کمانڈر کو تحریک انصاف نے ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کی مقامی تنظیم کے سیکرٹری جنرل عبدالماجد خان کے ہمراہ مظہر سعید شاہ (المعروف عبداللہ شاہ مظہر) نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

روزنامہ جدوجہد میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق عبداللہ شاہ مظہر کے نام سے پہچانے جانے والے مظہر سعید شاہ وادی نیلم کے علاقے لوات سے تعلق رکھتے ہیں۔ لمبے عرصے سے کراچی میں مقیم ہیں اور وہاں ایک مقامی مسجد میں خطیب کے فرائض بھی سرانجام دیتے ہیں۔ مظہر سعید شاہ ماضی میں ’افغان جہاد‘ میں شامل رہے اور ڈاکٹر نجیب حکومت کے خاتمے کے بعد افغانستان کے ایک صوبے میں اہم عہدے پر بھی فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔ کالعدم حرکۃ المجاہدین سے ’جہادی‘ سفرشروع کرنے والے مظہرسعید شاہ بعد ازاں ’مولانا مسعود اظہر‘ کی تنظیم ’کالعدم جیش محمد‘ کے اہم عہدوں پر فائز رہے۔

RelatedPosts

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

2023 کے عام انتخابات بڑی طاقتوں کے لئے فیصلہ کن ہوں گے

Load More

مظہر سعید شاہ پر اشتعال انگیز تقاریر کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پابندیاں بھی عائد کی جاتی رہی ہیں اور گزشتہ کچھ عرصہ سے نیلم میں ایک اشتعال انگیز تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ نے بھی ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو نفرت پھیلانے والی شخصیات کے زمرے میں شامل کر رکھا ہے۔

2008ء میں برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ نے بھارتی زیر انتظام جموں کشمیر میں عسکری سرگرمیوں کے دوران مارے جانے والے نوجوان ’ریاض حسین‘ سے متعلق شائع کی جانیوالی ایک رپورٹ میں بھی مظہر سعید شاہ (عبداللہ شاہ مظہر) کا بطور رہنما ’جیش محمد‘ صوبہ سندھ ذکر کیا ہے۔

2001ء میں ’جیش محمد ‘ اور دیگر تنظیموں کو امریکہ کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کئے جانے کے بعد ’الفرقان‘ کے نام سے تنظیم قائم کی گئی تھی۔ بعد ازاں مظہر سعید شاہ کے مولانا مسعود اظہر کے ساتھ اختلافات ہوئے جس کے بعد انہوں نے ’تحریک غلبہ اسلام ‘ کے نام سے تنظیم قائم کر لی تھی۔

2011ء میں جمعیت علما اسلام جموں و کشمیرمیں شمولیت اختیار کرتے ہوئے مظہرسعید شاہ نے نیلم ویلی سے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں بھی حصہ لیا، تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔ کچھ عرصہ قبل مولانا فضل الرحمان کے دورہ نیلم کی میزبانی بھی مظہر سعید شاہ نے ہی کی تھی۔ حالیہ انتخابات سے قبل انہوں نے مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا، ٹکٹ نہ ملنے پر ’آل جموں و کشمیر جمعیت علما اسلام محمود الحسن گروپ‘ میں شمولیت اختیار کی۔ یہ تنظیم مولانا فضل الرحمان سے بغاوت کر کے قائم کی گئی ہے۔ مظہر سعید شاہ کو شمولیت کے فوری بعد جماعت کے پارلیمانی بورڈ کا چیئرمین بنایا گیا، تاہم کوئی بھی امیدوار فائنل نہ ہو سکا اور مظہر سعید شاہ نے جمعیت علما اسلام (فضل الرحمان گروپ) اور پاکستان تحریک انصاف کے پرچم اپنے گاڑی پر لگا کر تحریک انصاف کے امیدوار ’گل خنداں‘ کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا۔ گل خنداں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہ غلام قادر سے شکست کھا گئے۔

صحافی جلال الدین مغل نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پرلکھا کہ ”مظہر سعید شاہ فضل الرحمان کے کافی قریب تھے۔ مسعود اظہر کے ساتھ جیش محمد میں بھی کافی سرگرم رہے۔ طالبان کے ابتدائی دور حکومت میں افغانستان کے کسی صوبے کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔ تب عبداللہ شاہ مظہر کے نام سے جانے جاتے تھے۔ کچھ عرصہ قبل سیالکوٹ میں سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوتے وقت کسی پیچیدگی کی وجہ سے وزن کافی کم ہو گیا۔“

یاد رہے کہ مظہر سعید شاہ کچھ عرصہ لاپتہ بھی رہے ہیں۔ یہ کہا جاتا ہے کہ انہیں مقتدر اداروں نے اپنی تحویل میں لے رکھا تھا، کافی عرصہ تحویل میں رکھنے کے بعد جب انہیں رہائی ملی تو جسمانی طور پر کافی کمزور ہو گئے تھے۔ 2 سال قبل کی انکی تقاریر کی تصاویر اور موجودہ تصاویر کے مطابق وہ 2 سال پہلے کے مقابلہ میں بہت زیادہ کمزور دکھائی دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ مظہر سعید شاہ کے بڑے بھائی مفتی ابولبابہ شاہ منظور (اصلی نام طاہر شاہ) کراچی کے ’جامعۃ الرشید‘میں معلم ہیں۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد پاکستان سے اشاعت کا آغاز کرنے والے ’جہادی‘ہفت روزہ ’ضرب مومن‘ سمیت دیگر کے مستقل لکھاریوں میں شمار ہوتے ہیں۔ مفتی ابولبابہ شاہ منصور نے ’دجال‘ سمیت متعدد کتب بھی تحریر کر رکھی ہیں۔

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں ایک ایسے شخص کو علما مشائخ کیلئے مخصوص نشست پر امیدوار نامزد کیا جانا تحریک انصاف اور عمران خان کی سوچ کی عکاسی کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی عمران خان پر طالبان کا حمایتی ہونے کے الزامات لگتے آئے ہیں اور انہیں ’طالبان خان‘ کے نام سے پکارا جاتا رہا ہے۔

افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد طالبان کی پیش قدمی کے بعد وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر سرکاری حکام کی جانب سے دیئے گئے بیانات اور سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے ریلیز کی گئی خبروں سے بھی عمران حکومت کے طالبان کی جانب نرم رویے کی عکاسی ہو رہی ہے۔

حکمران اس خطے پر جس عفریت کو مسلط کرنے کی سعی کر رہے ہیں۔ یہ آگ اگر بھڑک اٹھی تو تباہی اور بربادی کا شکار ماضی کی طرح اس خطے کے مظلوم و محکوم محنت کش عوام ہی ہونگے۔ حکمران طبقات نے وحشت، بربریت، تباہی، بربادی، دہشت گردی، قدرتی آفات سمیت ہر بحران سے مفادات ہی حاصل کئے ہیں۔ نقصان اگر ہوا ہے تو صرف محنت کش طبقے کا ہوا ہے۔

ماضی میں حکمران طبقات جس طرح وحشت و بربریت کو معاشرے پر مسلط کرتے ہوئے محنت کش طبقے کی بغاوت کو ٹالتے آئے ہیں اور اپنے اقتدار اور لوٹ مار کیلئے راستے بناتے آئے ہیں، ضروری نہیں اس مرتبہ بھی ایسا ہی ہو۔ بحران در بحران نے اس خطے کے محنت کشوں اور نوجوانوں کو بہت گھائل کیا ہے، مایوس کیا ہے، بدظن کیا ہے۔ جس طرح رات کے تاریک ترین پہر سے روشنی کی پو پھوٹتی ہے، اسی طرح مایوسی کی گہرائیوں سے امید اور بغاوت کی کرنیں پھوٹتے وقت نہیں لگے گا۔ جس عفریت سے اب کی بار محنت کش طبقے کو ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے شاید اس کا اب وقت گزر چکا ہے۔

بشکریہ: روزنامہ جدوجہد

Tags: آزاد کشمیر انتخاباتآزاد کشمیر کی مخصوص نشتیںپاکستان تحریک انصافعبداللہ شاہ مظہرکالعدم جماعتیں
Previous Post

حکومتی اندازے غلط ثابت، پاکستان مہنگی ترین ایل این جی خریدے گا

Next Post

جب جماعت کو دیوار کے ساتھ لگایا جائے گا تو دو بیانیوں کی کنفیوژن ہوگی: محمد زبیر

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘حکومت کی تیاری اچھی ہے، بہت جلد آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا’

‘حکومت کی تیاری اچھی ہے، بہت جلد آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا’

by نیا دور
فروری 7, 2023
0

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے آخری دو روز رہ گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کی طرف سے حتمی میمو ایک...

گلگت؛ شتیال قراقرام ہائی وے پر مسافر بس تصادم کے بعد کھائی میں جا گری، 25 افراد جاں بحق

گلگت؛ شتیال قراقرام ہائی وے پر مسافر بس تصادم کے بعد کھائی میں جا گری، 25 افراد جاں بحق

by سرور حسین سکندر
فروری 7, 2023
0

شتیال قراقرم ہائی وے پر غذر سے راولپنڈی جانے والی بس کار سے ٹکرانے کے بعد کھائی میں جا گری۔ ڈپٹی کمشنر...

Load More
Next Post
جب جماعت کو دیوار کے ساتھ لگایا جائے گا تو دو بیانیوں کی کنفیوژن ہوگی: محمد زبیر

جب جماعت کو دیوار کے ساتھ لگایا جائے گا تو دو بیانیوں کی کنفیوژن ہوگی: محمد زبیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 2, 2023
1

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
1

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In