این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ ایک برس کے دوران کورونا ایس او پیز کی سب سے زیادہ خلاف ورزی سیاستدانوں کی طرف سے ہوئی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کو چند ماہ کے لیے ملتوی کر نے اور اس سے قبل ایک خصوصی ویکسی نیشن مہم شوع کرنے کی سفارش کی تھی۔ آزاد کشمیر کے انتخابات نے اب وہاں وبا کا پھیلاؤ بڑھانے میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا ہے اور اب وہاں کورونا مثبت کیسز کی شرح 25 سے 30 فیصد ہوگئی ہے۔
Had recommended that AJK elections get postponed for a couple of months and a special vaccination campaign run before the elections. It was not agreed. Since the elections the positivity of AJK is running between 25 and 30%. Elections have acted as a super spreader event.
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 12, 2021
اسد عمر نے مزید کہا کہ دو ہفتے قبل بلاول بھٹو زرداری دھمکیاں دے رہے تے کہ اگر کراچی میں کورونا پھیلا تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان اور ان کے وزرا ہوں گے لیکن اب اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے کراچی میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران کورونا ایس او پیز کی سب سے زیادہ خلاف ورزی سیاستدانوں کی طرف سے ہوئی ہے۔
Two weeks back bilawal zardari was threatening to hold PM and ministers accountable if covid spreads further in karachi and now PDM announces holding a jalsa this month in karachi!! Sadly the worst violations of covid sop's in the last one year have come from politicians.
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 12, 2021
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری ہے ، جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 102 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 187 ہوگئی ، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 ہوگئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 397 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، اس دوران پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.30 فیصد رہی۔