• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, مئی 30, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

افغانستان کی کشیدہ صورتحال: پاکستان میں 5 سال بعد 1 ماہ میں دہشتگردی کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے

عبداللہ مومند by عبداللہ مومند
ستمبر 2, 2021
in خبریں
5 0
0
افغانستان کی کشیدہ صورتحال: پاکستان میں 5 سال بعد 1 ماہ میں دہشتگردی کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے
26
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد: افغان طالبان کا افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں تحریک طالبان  اور بلوچ عسکریت پسندوں  کے حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں سو گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسلام آباد میں قائم ایک آزاد تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سیکورٹی سٹڈیز کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ،  گزشتہ 5 سالوں کے دورانئیے میں اگست 2021 کے ایک ہی مہینے میں سب سے زیادہ جنگجوؤں کے حملے ریکارڈ کئے گئے۔ مئی 2016 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ہی مہینے میں 44 سے زائد جنگجو حملے ریکارڈ کیے گئے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سیکورٹی سٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2021 میں 45 مسلح عسکریت پسندوں  کے حملے ریکارڈ کیے گئے جس میں 64 افردا مارے گئے، مارے جانے والوں میں 34 عام شہری اور 22 سکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔ اگست میں ریکارڈ کئے گئے ان حملوں میں  136 افراد زخمی ہوئے جن میں 96 عام شہری اور 36 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔ جبکہ جولائی 2021 میں 25 جنگجوؤں کے حملے ریکارڈ کیے گئے ، جس میں 33 افراد مارے گئے اور 54 دیگر زخمی ہوئے۔

RelatedPosts

حکومت اور حساس اداروں کو مشترکہ لائحہ عمل بنا کر دہشت گردی سے نمٹنا ہوگا

طالبان کے ساتھ معاملات میں پاکستان نے کہاں غلطی کی؟

Load More

پی آئی سی ایس ایس کے اعدادوشمار کے مطابق ، سب سے زیادہ جنگجو حملے خیبر پختونخوا کے ضم شدہ قبائلی اضلاع سے رپورٹ ہوئے۔

اگست میں قبائلی اضلاع میں 20 جنگجو  حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 23 عام شہری مارے گئے، جن میں 9عام شہری اور 10سکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں اور 17 دیگر زخمی ہوئے، جن میں 9 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 4شہری شامل ہیں۔

قبائلی اضلاع کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ حملے شورش زدہ صوبے بلوچستان سے ریکارڈ کئے گئے  جہاں مسلح عسکریت پسندوں کے چودہ حملے ریکارڈ کئے گئے ۔ ان حملوں میں 19 افراد مارے گئے، جن میں 8 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 7 عام شہری شامل ہیں جبکہ 45 دیگر زخمی ہوئے جن میں 23 عام شہری اور 22 سکیورٹی فورسز کے اہلکار  شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا سے میں مسلح عسکریت پسندوں کے سات حملے رپورٹ ہوئے اور ان حملوں میں  7 افراد مارے گئے، جن میں سیکورٹی فورسز کے 4 اہلکار اور 3 عام شہری شامل ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز کے 5 دیگر اہلکار زخمی  بھی ہوئے۔

پنجاب اور سندھ میں بالترتیب دو دو مسلح جنگجو کے حملے ریکارڈ ہوئے اور ان حملوں میں پنجاب میں دو شہری مارے گئے اور 59 شہری زخمی ہوئے جبکہ سندھ میں جنگجو حملوں کے نتیجے میں 13 عام شہری مارے گئے اور 10 دیگر شہری زخمی ہوئے۔ جبکہ وفاقی دارلحکومت  اسلام آباد ، آزاد جموں کشمیر ، اور گلگت بلتستان میں خراب امن و امان کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔

سیکیورٹی رپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق ، ان 45 حملوں میں سے 13 آئی ای ڈی (خود ساختہ بموں) پر مبنی حملے تھے جن میں 12 افراد مارے گئے، ان میں 9 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 2 عام شہری شامل ہیں، اور 43 دیگر زخمی ہوئے ، جن میں 32 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 11 شہری شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران ٹارگٹ کلنگ کے 13 واقعات سامنے آئے جس میں 18 افراد مارے گئے، جن میں 13 عام شہری اور سیکورٹی فورسز کے 5 اہلکار شامل ہیں جبکہ 3 دیگر زخمی ہوئے جن میں 2 عام شہری اور ایک سکیورٹی فورسز کا اہلکار شامل ہے۔

آٹھ مارٹر حملے ریکارڈ کیے گئے جس میں 15 افراد مارے گئے۔ جن میں آٹھ سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور ایک عام شہری شامل ہے۔ سات گرنیڈ حملے دیکھے گئے، جس میں 15 شہری مارے گئےاور 77 زخمی ہوئے۔ ماہ اگست کے دوران اغوا کے دو واقعات ریکارڈ کیے گئے جس میں ایک شخص مارا گیا۔ اسی طرح ایک خودکش حملہ بھی ہوا جس کی وجہ سے دو بچوں سمیت تین افراد مارے گئے اور چار دیگر شہری زخمی ہوئے۔ خودکش حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی مجید بریگیڈ نے قبول کی۔ حالیہ برسوں میں مجید بریگیڈ کی طرف سے یہ دوسرا خودکش حملہ ہے۔

اگست 2021 میں ، پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کم از کم 34 جنگجوؤں کا خاتمہ کیا جبکہ 15 مشتبہ جنگجو کو 21 مختلف کارروائیوں میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ ان کارروائیوں میں سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکار بھی مارے گئے۔ سب سے زیادہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی سندھ سے رپورٹ کی گئی جہاں 7 قابل ذکر کارروائیاں دیکھی گئیں، جس میں 9 مشتبہ جنگجووں کو گرفتار کیا گیا۔

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 6 کارروائیوں سامنے آئی، جہاں 28 جنگجو مارے گئے۔ سابقہ فاٹا میں سیکورٹی فورسز کی 5 کارروائیوں میں 5 افراد مارے گئے، جن میں 3 جنگجو اور 2 سکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں اور 2 دیگر مشتبہ جنگجو کو گرفتار بھی کیا گیا۔

پنجاب سے سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں کی اطلاع ملی جہاں 3 جنگجو مارے گئے اور 2 دیگر مشتبہ جنگجو کو گرفتار کیا گیا۔ کے پی کے میں سیکورٹی فورسز کی ایک کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 2مشتبہ جنگجوگرفتار ہوئے۔

 

Tags: افغان طالباناگست 2021 میں دہشتگردی کے واقعاتپاکستان میں دہشتگردیدہشتگردی
Previous Post

بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ سردار عطااللہ مینگل انتقال کر گئے

Next Post

پاک افغان بارڈر اسپین بولدک پر ہزاروں افغان مہاجرین کی آمد، حالات بے قابو

عبداللہ مومند

عبداللہ مومند

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔

Related Posts

"پی ٹی آئی کی ‘حقیقی آزادی’ کی تحریک بغاوت تھی، سزا بھگتنی پڑے گی”

"پی ٹی آئی کی ‘حقیقی آزادی’ کی تحریک بغاوت تھی، سزا بھگتنی پڑے گی”

by نیا دور
مئی 29, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن 'حقیقی آزادی' کی تحریک چلا رہے تھے۔ اگر ان کی آزادی حاصل کرنے کی تحریک...

فاشسٹ حکومت کا ایجنڈا پی ٹی آئی کو کچلنا ہے: عمران خان

فاشسٹ حکومت کا ایجنڈا پی ٹی آئی کو کچلنا ہے: عمران خان

by نیا دور
مئی 29, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے...

Load More
Next Post
پاک افغان بارڈر اسپین بولدک پر ہزاروں افغان مہاجرین کی آمد، حالات بے قابو

پاک افغان بارڈر اسپین بولدک پر ہزاروں افغان مہاجرین کی آمد، حالات بے قابو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

by طالعمند خان
مئی 29, 2023
0

...

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

by رضا رومی
مئی 22, 2023
1

...

Shia Teachers Killings Kurram

کرم فرقہ وارانہ فسادات: ‘آج ہمارا بچنا مشکل ہے’

by رفعت اللہ اورکزئی
مئی 16, 2023
0

...

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان گوگی عمران خان دور حکومت میں کتنی بااثر تھیں؟

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان گوگی عمران خان دور حکومت میں کتنی بااثر تھیں؟

by خضر حیات
مئی 8, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit