• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, جنوری 31, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف اپوزیشن کا شدید احتجاج

نیا دور by نیا دور
اکتوبر 1, 2021
in خبریں
11 0
0
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف اپوزیشن کا شدید احتجاج
13
SHARES
62
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کیا جس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ کئی ہفتوں سے حکومت کی جانب سے سوالات کے جواب موصول نہیں ہو رہے۔ انہوں نے ڈپٹی اسپیکر سے سوالات کے جواب موصول نہ ہونے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

RelatedPosts

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، مہنگائی میں اضافے کا خدشہ

عمران حکومت میں 174 ارکان اسمبلی ایوان میں ایک منٹ بھی نہیں بولے

Load More

خواجہ آصف نے اسپیکر اسمبلی کو مخالب کرتے ہوئے کہا کہ ‘عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا ہے، خدارا عوام پر رحم کریں’۔ بعد ازاں اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے پر شدید احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران اپوزیشن کے اراکین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر نعرے بازی کرتے رہے۔ بعد ازاں اپوزیشن کے اراکین اسمبلی نے احتجاجاً اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور بائیکاٹ کا اعلان کیا جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

اپوزیشن اراکین نے اجلاس ملتوی ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے ڈیرہ جمالیا اور پیٹرولیم مصبوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کیا۔

دوسری جانب سینٹ میں بھی اپوزیشن نے مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ سینیٹ میں رضا ربانی حکومت پر برس پڑے اور کہا کہ غریب کا چولہا بجھ رہا ہے، حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ تیل کی قیمتوں سے متعلق معاہدہ کیا وہ کہاں ہے؟

سینیٹ میں قائدِ ایوان شہزاد وسیم کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جن ممالک میں تیل نکلتا ہے وہاں بھی تیل کی قیمت بڑھی ہے، پاکستان میں تیل نکل آئے تو ہمارا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

شہزاد وسیم نے کہا کہ اوگرا نے تو بہت زیادہ قیمت بتائی تھی، حکومت نے کم سے کم اضافہ کیا۔

قبل ازیں ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی اسکواڈ کی خراب کارکردگی کے حوالے سے ایک سوال پر تحریری جواب جمع کراتے ہوئے وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے بتایا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا احتساب شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صدر اولمپک ایسوسی ایشن کو عہدہ چھوڑنے کا کہا ہے، ‘ہم اس معاملہ میں بے جا مداخلت نہیں چاہتے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی اسکواڈ میں 10 ایتھلیٹ 11 آفیشل شامل تھے، اسپورٹس بورڈ نے 10 کھلاڑیوں اور 3 آفیشلز کے سفر، رہائش، یونیفارم، کٹس کے اخراجات ادا کیے’۔

فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ ‘وزارت کو کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے آگاہ نہیں کیا گیا، کھلاڑیوں کی سلیکشن نیشنل اسپورٹس فیڈریشن اور اولمپک ایسوسی ایشن نے کی جبکہ حکومت نے صرف سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا’۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رواں ماہ دوسری مرتبہ پھر اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول مزید 4 روپے مہنگا کردیا تھا۔

خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ‘پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے اور نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے ہوگی’۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ‘ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے، کیروسین کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 82 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے’۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ‘ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت فی لیٹر 122 روپے 4 پیسے، کیروسین کی نئی قیمت فی لیٹر 99 روپے 31 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 99 روپے 51 پیسے ہوگی’۔

خزانہ ڈویژن نے کہا کہ ‘نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2021 سے ہوگا’۔

یاد رہے کہ حکومت نے رواں ماہ 15 ستمبر کو بھی پیٹرول کی قیمت میں 5 اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا تھا۔

Tags: اپوزیشنپٹرول کی قیمتوں میں اضافہسینٹقومی اسمبلیمہنگائی
Previous Post

عمران خان IMF چلے گئے، خود کشی بھی نہیں کی: شہباز شریف

Next Post

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کرنے کا حکم

نیا دور

نیا دور

Related Posts

اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کو معاہدے کیلئے شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی

اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کو معاہدے کیلئے شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی

by نیا دور
جنوری 31, 2023
0

پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ  (آئی ایم ایف) وفد کو معاہدہ کیلئے شرائط پوری کرنے اور مشکل فیصلے بتدریج لاگو کرنے...

بنوں قومی جرگے کی قراردادوں میں دہشت گردی روکنے کا حل موجود ہے؛ ڈاکٹر محمد علی خان

بنوں قومی جرگے کی قراردادوں میں دہشت گردی روکنے کا حل موجود ہے؛ ڈاکٹر محمد علی خان

by نیا دور
جنوری 31, 2023
0

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر ڈاکٹر محمد علی خان نے پشاور پولیس لائنز میں خود کش دھماکے...

Load More
Next Post
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کرنے کا حکم

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کرنے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
جنوری 31, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In